خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 512
خطبات ناصر جلد هشتم ۵۱۲ خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۷۹ء اور دعا کرتے رہنا چاہیے اور اپنے عمل سے اور اپنی کوشش سے اور اپنی سعی سے اور اپنی تربیت کے ہر رُخ سے اور اپنی روحانی تڑپ سے اور محبت اور عشق کی راہوں کو اختیار کر کے یہ کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نہ صرف یہ کہ اس بدترین گروہ میں ہمیں شامل نہ کرے اس گروہ میں بھی شامل نہ کرے کہ جن کے اعمال کچھ بھی تھوڑے سے اس کی نگاہ میں بڑے ہیں۔یہاں تو ان کا ذکر ہے نا جو سب سے زیادہ گرے ہوئے اعمال۔خدا تعالیٰ اپنی مغفرت کا سلوک ہم سے کرے۔ہمیں اس کا پیار حاصل ہو۔ہمیں اس کی رحمت کے سائے میں ہمیشہ سکون ملتا رہے روحانی اور ہماری روح ہمیشہ یہ آواز بلند کر رہی ہو رَضِيْتُ بِاللَّهِ رَبِّا وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا و بِالْإِسْلَامِ دِینا۔اللہ سے ہم خوش ، اسلام سے ہم خوش اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمارے محبوب ہیں ان سے بھی ہم خوش۔وہ خدا کے بھی پیارے ہیں اور خدا ہمیں توفیق دے کہ ہم بھی ان سے پیار کرنے والے ہوں اور ان کے طفیل اور ان کے فیض سے ان نعمتوں کو حاصل کرنے والے ہوں جن کی بشارت اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اُمت کے لئے دی ہے۔آمین ( از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )