خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 458 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 458

خطبات ناصر جلد هشتم ۴۵۸ خطبہ جمعہ ۱۶/ نومبر ۱۹۷۹ء ہے۔انہیں بھی روایات سلسلہ اور روایات جلسہ کا زیادہ علم نہیں۔پھر وہ ہیں جو بڑی عمر کے ہیں پرانے احمدی، بہت سے جلسے انہوں نے سنے، بہت سے جلسوں کی ذمہ داریاں انہوں نے ادا کیں، بہت سے جلسوں میں دعائیں کرنے کی انہیں توفیق ملی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی بہت سی دعاؤں کو قبول کیا اور اپنے زندہ ہونے کا اور قادر ہونے کا اور غالِبٌ عَلَى آمدہ ہونے کا ثبوت بہم پہنچایا۔ان کے اوپر یہ ذمہ داری ہے کہ جو ان سے تعلق رکھنے والے ایسے احمدی ہیں جن کے کانوں میں سلسلہ عالیہ احمد یہ جلسہ سالانہ کے موقع کی جماعت کی جو روایات ہیں وہ پڑنی چاہئیں۔وہ ان کے کانوں میں ڈالیں، بار بار ڈالیں۔بچوں کو کہیں شور نہیں کرنا آوازے نہیں کہنے۔میری ہوش میں صرف ایک جلسہ کے موقع پر میرے کان میں اونچی آواز (جس کو آوازہ کرنا کہتے ہیں) پڑی، اسی وقت میں نے توجہ دلائی اور خاموشی ہوگئی۔یہاں جو آتے ہیں وہ قربانی دے کر آ رہے ہوتے ہیں۔وہ دنیا کا کچھ کھو کر اللہ سے بہت کچھ حاصل کرنے کے لئے یہاں آتے ہیں۔بھول ہو جاتی ہے۔غفلت ہو جاتی ہے، نئے ہیں انہیں پتا نہیں۔جب گھر سے چلیں ان کو بتائیں کہ ربوہ جلسہ پر جارہے ہیں شور نہیں کرنا، جو راستے مقرر ہیں انہی راستوں پر چلنا ہے، نظریں نیچی رکھنی ہیں، زبانوں سے شہد ٹیکنا ہے، چہروں پر غصہ نہیں آنا ، خدا تعالیٰ کے حضور عاجزی سے ہر وقت جھکے رہنا ہے۔اللہ تعالیٰ پر کامل توکل رکھنے کا سبق سیکھنا ہے، ایسا سبق جو زندگی میں پھر کبھی بھلایا نہ جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو خواہشات جماعت کے ساتھ وابستہ کیں ان خواہشات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا، اپنی زندگیوں کو گزارنا ہے ان کے کانوں میں ڈالیں کہ یہ جلسہ میلہ نہیں نہ عام جلسوں کی طرح ایک جلسہ ہے۔محض خدا کے لئے گھروں کو چھوڑنے والے گھروں کو چھوڑتے اور یہاں آجاتے ہیں۔محض خدا کی خاطر بہت سے غریب سارا سال پیسہ بچاتے رہتے ہیں تا کہ جلسہ میں شمولیت اختیار کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے اور اس کی توفیق دے کہ یہاں آکر وہ جھولیاں اتنی بھر لیں ، اتنی بھر لیں کہ پھر ان کی جھولیوں میں مزید کی گنجائش نہ رہے۔پھر اللہ تعالیٰ ان کی گنجائش میں بھی وسعت پیدا کرے اور انعامات بھی۔جلسہ پر آنے والے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے متعلق جو