خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 4
خطبات ناصر جلد ہشتم خطبہ جمعہ ۵؍جنوری ۱۹۷۹ء پاس معلم نہیں بھیجتے۔جب آپ نے ان کو اتنے معلم دیئے ہی نہیں کہ وہ ساری ضرورتوں کو پورا کر سکیں تو وہ کیسے ساری ضرورتوں کو پورا کریں۔پس اس طرف آپ توجہ دیں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جو اہم اور عظیم ذمہ داریاں اس زمانہ میں اس کمزور جماعت کے کندھوں پر ڈالی ہے ان کو وہ اپنے فضل سے پورا کرنے کی توفیق عطا کرے اور اپنے علم سے انہیں علم سکھائے اور اپنی طاقت سے انہیں طاقت بخشے اور دنیا تک اسلام کے نور کو پہنچانے کی اور اسلام کے حسن کو چمکتے ہوئے اور بغیر گردو غبار کے صحیح اور منور حسن کو ان کی آنکھوں کے سامنے رکھنے کی توفیق عطا کرے اور ہر میدان اور ہر شعبہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے اور آپ کو بھی اور مجھے بھی صحت دے اور صحت سے رکھے۔اس کے بعد فرمایا:۔جیسا کہ میں نے کہا ہے جو بہت اہم باتیں میں آج کہنا چاہتا تھا اگر صحت رہی تو انشاء اللہ وہ اگلے جمعہ کے خطبہ میں آپ سے گفتگو میں بیان کروں گا۔(روز نامه الفضل ربوه ۴ رفروری ۱۹۷۹ ء صفحه ۲، ۳)