خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 177 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 177

خطبات ناصر جلد ہشتم 122 خطبہ جمعہ الارمئی ۱۹۷۹ء اللہ تعالیٰ ہر چیز کی طاقتوں کو بتدریج بڑھاتا اور معراج تک لے جاتا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۱ مئی ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا رب ، رب العالمین ہے، جو چیز بھی اس نے پیدا کی ، اس کی وہ ربوبیت کرتا ہے اور بتدریج اس کی طاقتوں کو بڑھاتا ہے اور اس کے معراج تک اسے لے جاتا ہے۔اور اس کی صفت رحمانیت کا تعلق اس کی ہر مخلوق سے ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) کہا گیا ہے۔اس کی رحمانیت کے جلوے ہر مخلوق پر ظاہر ہوتے ہیں۔ان کو وہ سہارا دیتے ہیں اور ان کے اندر وہ صفات پیدا کرتے ہیں جو وہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی عالمین کی ربوبیت کی صفت کا جلوہ نظر آتا ہے اور آپ رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِینَ بھی ہیں۔آپ کی رحمت کی وسعت عالمین پر پھیلی ہوئی ہے۔اس کا ایک حصہ وہ ہے جس کا تعلق انسان اور غیر انسان ہر دو سے ہے۔ہمارے محبوب رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں لیکن اس رحمت کا ایک تعلق جو ہے وہ صرف انسان سے ہے اور چونکہ آپ کی بعثت کے وقت نوع انسانی کی طاقتیں اور استعداد یں بتدریج ارتقائی مدارج میں گزرنے کے بعد اپنے عروج کو پہنچ چکی تھیں۔اس لئے آپ ایک کامل