خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 158 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 158

خطبات ناصر جلد ہشتم ۱۵۸ خطبہ جمعہ ۱/۲۰ پریل ۱۹۷۹ء اور اسی وقت چند منٹوں کے اندر سے پھل لگ جائے اور پھر ہم وہ پھل کھا ئیں۔یہ نشان دیکھیں تو ہم احمدیت کو قبول کر لیں گے۔میں نے اسے کہا کہ اگر تم لوگوں کو آم کھانے کا اتنا ہی شوق ہے تو آم کے موسم میں میرے پاس آجانا میں تمہیں اتنے آم کھلاؤں گا کہ تمہارے نتھنوں سے آم کا رس ٹپکنے لگ جائے لیکن مجھے یہ بتاؤ کہ ہمیں احمدیوں کو۔اس بات کی فکر ہے ، ہم اس فکر میں اپنے رات دن گزار رہے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شجرہ طیبہ میں پھل لگیں اور وہ انسان جو آپ سے دور ہے وہ اس درخت کے نیچے آجائے اور تمہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درخت اور اس درخت کے جو فائدے ہیں ان کی فکر نہیں ، اپنے آم کھانے کی فکر پڑی ہوئی ہے۔ایسے نشانوں کو جیسا اس دیہاتی نے مانگا اقتراحی نشان کہا جاتا ہے۔پس ہمیں ایک بات ان آیات میں یہ نظر آتی ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہزار ہا ہزار ہا ہزارہا نہیں میں کہوں گا کہ لکھوکھا نشان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے اور آپ کی عظمت کے دکھائے گئے جو انہوں نے دیکھے اور دیکھے بھی اور جھٹلایا بھی اور پھر قسمیں بھی کھاتے ہیں کہ ہماری مرضی کا کوئی ایک نشان آجائے تو ہم مان جائیں گے۔ایک اور بات۔ہمیں یہ کہا گیا کہ یہ لوگ خدا پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔اپنی مرضی منوانا چاہتے ہیں۔خدا پر تو کوئی شخص اپنی مرضی ٹھونس نہیں سکتا اور اگر یہ لوگ یہ کوشش کرنا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی حکومت میں دخل اندازی کریں اور اسی کی حکمت میں اپنی آراء کے مطابق ہیر پھیر کریں تو یہ تو نہیں ہوگا، ہو گا وہی جو خدا چاہے گا اور ہو گا اسی وقت جب خدا چاہے گا۔کسی کے کہنے پر خدا کوئی نشان کسی مقام پر کسی زمانے میں نہیں دکھایا کرتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ خدا نے اپنی مرضی سے اپنی حکمت کا ملہ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پچھلے چودہ سو سال میں نشان نہیں دکھائے یا محدود نشان دکھائے۔وہ جو رَحْمَةٌ لِلْعَلَمینَ بنا کر بھیجا گیا تھا دنیا کی طرف ،اس کی صداقت کے نشان ایسے ہونے چاہئیں جو ہر نسل کے لئے زندہ نشان کے طور پر انسان کے ہاتھ میں ہوں۔قصے اور کہانیاں تو بہت لوگوں نے بنا ئیں ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا نہ دل نہ دماغ نہ روح پر ، نہ اس کے نتیجہ میں کسی نے خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کیا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ نبی ہیں