خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 48
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۸ خطبہ جمعہ ۱۸ / مارچ ۱۹۷۷ء سمجھایا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ جہنم کے دروازے ہوا سے ہلیں گے۔جب کسی عمارت کی ضرورت نہ رہے تو ہمیں سمجھانے کے لئے تمثیلی زبان میں اس طرح بات کی جاتی ہے، نہ وہاں کوئی دربان ہوگا نہ تالے لگے ہوں گے کہ کوئی باہر نہ نکلے کیونکہ وہاں کوئی ہوگا ہی نہیں۔سارے اپنی سزا بھگت کر اور اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کر کے اور اصلاح ہو جانے کے بعد اس مقام کو چھوڑ کر خدا تعالیٰ کی جنتوں میں داخل ہو چکے ہوں گے۔قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ انسان بڑے ہوں یا چھوٹے سب کو اس غرض سے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی عبادت کریں اور خدا تعالیٰ کی عبادت کے نتیجہ میں اس کے عبد بن کر اس کی رضا کو حاصل کرنے والے ہوں۔اگر ابدی جہنم کا تصور ہو ( جو ہمارے نزدیک غلط ہے ) تو یہ مقصد کہ ہر انسان کو ، ہر فرد واحد کو اس غرض کے لئے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا عبد بن کر اس کی رضا کو حاصل کرے یہ مقصد فوت ہو جاتا ہے۔انسان نے بہر حال خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا ہے اسی غرض کے لئے اسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس کو پیدا کیا ہے خواہ وہ ذاتی محبت کے نتیجہ میں اس دنیا میں خدا کی راہ میں قربانیاں کرنے والا ہو اور دنیا اس کی زندگی جو ایک جہنم بنا دے تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے وہ خوشی اور بشاشت سے اس دنیوی جہنم کو قبول کرنے والا ہو خواہ وہ اس دنیا میں خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں کرنے والا ہو اور خود اپنے لئے تکلیف کے سامان پیدا کرنے والا ہو، (جس کو دنیا تکلیف سمجھتی ہے وہ خود تو ایسا نہیں سمجھتا ) مثلاً راتوں کو اٹھ کے خدا تعالیٰ کی عبادت کرنا، اسراف نہ کرنا، خدا تعالیٰ کے بندوں کی خیر خواہی میں تکالیف کا برداشت کرنا، جو مال وہ اپنے پر خرچ کر سکتا ہے اس مال حلال کو اپنے پہ خرچ نہ کرنا بلکہ اپنے بھائیوں پر خرچ کر دینا یا دنیا کی فلاح اور بہبود کے لئے اسے خرچ کرنا ، ان لوگوں کے لئے بھی اپنے دل میں تڑپ رکھنا اور سوز رکھنا کہ جن کا اس سے بظا ہر دور کا بھی واسطہ نہیں جیسا کہ ہر احمدی کا دل تکلیف برداشت کرتا ہے اگر امریکہ کا انسان تکلیف میں ہو اور اسے اس کا علم ہو جائے یا افریقہ کا انسان تکلیف میں ہو اور اس کا اسے علم ہو جائے۔غرض کسی کو اس دنیا میں اس زندگی میں تکالیف کا ، عذاب کا ، دکھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس طرح پر انسان اپنے گناہ سے پاک اور