خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 483 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 483

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۸۳ خطبہ جمعہ ۳/نومبر ۱۹۷۸ء افراد جماعت کو جلسہ سالانہ کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی تاکید خطبه جمعه فرموده ۳ /نومبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا جلسہ سالانہ قریب آگیا ہے۔کچھ انتظامات تو ایسے ہیں جو منتظمین جلسہ کو سارا سال ہی کرنے پڑتے ہیں۔جب ایک جلسہ ختم ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ہی آئندہ جلسے کی تیاری شروع کر دی جاتی ہے۔کچھ انتظامات ایسے ہیں جن کا تعلق اہلِ ربوہ اور ربوہ سے باہر کی جماعتوں سے ہے۔جہاں تک اہل ربوہ کا تعلق ہے بعض انتظامات ایسے ہیں جن کی طرف ربوہ کے مکینوں کو کافی عرصہ پہلے توجہ دینی چاہیے اور وہ دیتے ہیں اور کافی عرصہ پہلے ان کو اس طرف توجہ دلائی بھی جاتی ہے اور کچھ انتظامات کی طرف باہر کی جماعتوں کو کافی عرصہ پہلے توجہ دلائی جاتی ہے تا کہ وقت پر کام ہو جائیں اور تکلیف نہ ہو۔جن باتوں کا تعلق اہل ربوہ سے ہے ان میں پہلے نمبر پر صفائی اور طہارت اور ایسی فضا کا پیدا کرنا ہے جس میں کسی قسم کا گند نہ ہو اور یہ ربوہ کے مکینوں کی ذمہ داری ہے۔اگر غور سے دیکھا جائے تو صفائی ہمارے سارے ہی حواس سے تعلق رکھنے والی چیز ہے۔مثلاً لمس سے اور چھونے سے تعلق رکھنے والی صفائی یہ ہے کہ جن راہوں پر ہمارے بھائیوں نے جو باہر سے جلسہ سالانہ میں