خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 408 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 408

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۰۸ خطبه جمعه ۴/اگست ۱۹۷۸ء دنیا میں غالب کیا جائے۔اب اگر چہ آپ سے تعلق رکھنے والے آپ کی وساطت سے اور آر کے ظل کے طور پر تجدید دین کا کام کرنے والے کئی ہو سکتے ہیں لیکن اب نہ کوئی نیا امام آئے گا اور نہ اس سلسلہ میں نیا مجدد آئے گا۔ہم سب کا یہ فرض ہے کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا مقام بیان فرمایا ہے ہم اس سے سرِ مو انحراف نہ کریں ہمارے زمانے کا امام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بنا دیا گیا ہے اب جو شخص کسی اور امام کی تلاش میں ہے وہ غلطی خوردہ ہے۔اس نے دراصل مسیح موعود کے مقام کو سمجھا نہیں اور آپ کے مرتبہ کو پہچانا نہیں۔مقامی احباب (پاکستانی اور ڈینش) کے علاوہ ناروے گوٹن برگ اور مالمو سے بھی کئی دوست حضور کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے تشریف لائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۲ رستمبر ۱۹۷۸ء صفحه ۵،۲)