خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 95
خطبات ناصر جلد ہفتم g ۹۵ خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۷۷ء تقویٰ کے معنے ہیں شیطانی حملوں سے بچنا اور خدا تعالیٰ کی پناہ ڈھونڈنا خطبه جمعه فرموده ۶ رمئی ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کئی ہفتوں سے چھوٹی موٹی بیماری ساتھ لگی رہتی ہے جس کے نتیجہ میں ضعف دُور ہی نہیں ہو چکتا اور اس کی وجہ سے کام پر اثر پڑ رہا ہے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کامل صحت دے اور کام کرنے کی توفیق دے اور جس غرض کے لئے اس نے ہمیں پیدا کیا اور زندہ رکھا ہے اس غرض کو پورا کرنے کے لئے ہمیں انتہائی کوشش اور مجاہدہ کی توفیق عطا کرے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (الاعراف : ٣٦) ج اسی طرح فرما یا کہ تم خدا کے محتاج ہو خدا تمہارا محتاج نہیں ہے۔اَنْتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (فاطر : ۱۲) انسان کا شیطان اس پر دو طرفہ حملہ کرتا ہے۔اس کا ایک حملہ تو اس رنگ میں ہوتا ہے کہ وہ انسان کو جھوٹے وعدے دے کر بدیوں، برائیوں اور گناہوں کی طرف بلاتا ہے اور دوسرا حملہ اس کا یہ ہے کہ وہ نیکیوں سے روکتا ہے اور خدا تعالیٰ کے قُرب کی راہوں کو خدا کے بندوں پر مسدود کرنے کی کوشش کرتا ہے۔تقویٰ کے معنی یہ ہیں کہ ان ہر دو حملوں سے حفاظت کے لئے اور خود کو بچانے کے لئے انسان خدا تعالیٰ کی پناہ ڈھونڈے۔یہ بھی کہ شیطان کا