خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 54 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 54

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۴ خطبہ جمعہ ۱۸ / مارچ ۱۹۷۷ء اور قادر مطلق ہستی ہے جس کی حکومت اس Universe (یونیورس ) اس عالمین میں قائم ہے اور اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور ساری دنیا میں اپنے نشانات ظاہر کر رہا ہے اس لئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور عظمت دنیا کے دل میں بیٹھے۔میں اور آپ ہم سب تو خادم ہیں، ادنیٰ خادم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے۔لیکن ان ادنیٰ خادموں کے کندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ نوع انسان کا دل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتا جائے اور اس طرح پر رَحْمَةٌ لِلعلمین کی حقیقت دنیا پر ظاہر ہو ساری دنیا یہ محسوس کرے کہ اس رحمت سے ہم فائدہ حاصل کر رہے ہیں ، اس نعمت سے ہمیں بہت سکھ پہنچ رہا ہے اور اس کی وجہ سے ہم بہت سے دکھوں سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔خدا کرے کہ ہم سب اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والے اور خدا کے حضور سرخرو ہونے والے ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۴ رمئی ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۴ )