خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 55 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 55

خطبات ناصر جلد ہفتم خطبہ جمعہ ۲۵ مارچ ۱۹۷۷ء احباب جماعت کو تین خاص دعاؤں کی تحریک خطبه جمعه فرموده ۲۵ / مارچ ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج پھر صبح سے مجھے شدید ضعف کی شکایت ہے۔دوست دعا کریں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور صحت سے رکھے۔بعض ضروری اور اہم باتوں کی طرف میں نے توجہ دلائی تھی اس لئے میں نماز پڑھانے کے لئے آ گیا ہوں۔مختصر چند باتیں جماعت کے سامنے رکھوں گا۔ہم جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں مخاطب کر کے یہ فرمایا ہے :۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : 111 ) یعنی نوع انسان کے سب افراد کی بھلائی کے لئے ، ان کی خیر خواہی کے لئے اور ان کی خدمت کے لئے تم پیدا کئے گئے ہو۔یہ بات کہ خیر کے لفظ کو قرآن کریم کن معنوں میں استعمال کرتا ہے۔خود قرآن کریم ہی میں ہمیں اس کی تفصیل ملتی ہے لیکن اس تفصیل کی طرف تو میں اس وقت توجہ نہیں دلا سکتا کیونکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں۔میں مثال کے طور پر ایک دو باتیں بتا دیتا ہوں۔ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو بھی خیر کہا گیا ہے اور اپنے اعمال کو تقویٰ کی بنیادوں پر کھڑا کرنے کو بھی قرآن کریم نے خیر کہا ہے۔گویا ہر مسلمان کا جو رشتہ دوسرے مسلمان