خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 541
خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۴۱ خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۸ء کی نسبت اتنا فرق ہے کہ وہ ایک ممتاز حیثیت اور فضیلت رکھنے والے ہیں۔یہ بھی یادر کھنے والی بات ہے کہ وہ لوگ جو انسانوں میں سے ممتاز گروہ ہے ان کے بھی مختلف مراتب ہیں مثلاً انبیاء کو لے لیں۔حضرت آدم سے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک کہتے ہیں کہ ایک لاکھ بیس ہزار یا ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اس آدم کی نسل سے دنیا میں پیدا ہوئے۔وہ سارے انبیاء ایک مرتبہ اور ایک فضیلت رکھنے والے اور ایک قسم کے کمالات رکھنے والے نہیں تھے بلکہ کوئی کم درجہ کے تھے اور کوئی بڑے درجہ کے فَضَّلْنَا بَعضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ (البقرة : ۲۵۴) بعض بعض پر فضیلت رکھنے والے تھے اور بعض پر بعض دوسروں کو فضیلت تھی اور ان کا درجہ کم تھا اور آخر میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے جو تمام انبیاء سے بڑھ کر تھے اور ہر دولحاظ سے اکمل تھے یعنی خدا سے پیار کرنے میں بھی کوئی نبی آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتا اور خدا کا پیار حاصل کرنے میں بھی کوئی نبی آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔جو پیار محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب سے حاصل کیا اس کی جو تھوڑی سی جھلک ہم عاجز انسانوں کو نظر آتی ہے وہ بھی اتنی عظیم ہے کہ اگر سارے انبیاء کو اکٹھا کر دیا جائے تو ان میں بھی ہمیں وہ نظر نہیں آتی اور پھر جو لوگ آپ کے عکس کامل بنے وہ بھی بڑی عظمتوں والے تھے۔بہر حال میں یہ بتا رہا ہوں کہ یہ جو ممتاز اشخاص ہیں ان کا بھی ایک مرتبہ نہیں ہے بلکہ فطرتی فضائل میں کوئی اعلیٰ درجہ پر ہے اور کوئی اس سے کم درجہ پر اور کوئی اس سے کم درجہ پر۔لیکن نوع انسانی کے مقابلہ میں بہر حال یہ ایک ممتاز گروہ ہے جن کے دل میں ایک طرف خدا تعالیٰ کی محبت کا جوش بہت زیادہ پیدا ہوا اور دوسری طرف ان کے دل میں یہ جوش پیدا ہوا کہ دوسرے نوع انسان بھی (جن کے ساتھ پہلے انبیاء کا تعلق تھا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق نوع انسانی سے قیامت تک ہے ) خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے دیکھیں اور ان پر بھی خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال ظاہر ہو۔یہ ہمدردی کا جوش ہے۔ان کے دل میں ایک بے چینی پیدا ہوئی لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلَا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ۴)۔یہ بخع کی حالت، یہ تڑپ ، یہ بے چینی ہر وقت ان کے دل میں اس وجہ سے ہے کہ دوسرے لوگ خدا تعالیٰ کے پیار سے محروم کیوں ہیں۔ایک ہی تو نعمت ہے انسان کی اس زندگی میں اور وہ خدا تعالیٰ کا پیار ہے اور یہ لوگ