خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 496 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 496

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۹۶ خطبه جمعه ۱۰ نومبر ۱۹۷۸ء کے اطمینان اور اس کی ترقیات کے لئے ان اشیاء کو کام میں نہ لگایا جاسکے۔خدا تعالیٰ عزیز ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں کہ جو کام خدا تعالیٰ کرنا چاہے اس کے راستہ میں وہ روک بن سکے۔ویسے تو قرآن کریم کی آیات کی تفسیر کے ہزار ہا پہلو ہیں لیکن اس سلسلہ میں ایک پہلو جو بہت نمایاں ہے یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو خدا تعالیٰ کی صفات کے علاوہ کسی اور کا مثلاً شیطان کا اثر قبول کرے ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔انسان کو ایک تنگ دائرے میں خدا تعالیٰ نے آزادی دی ہے مگر اس کی حفاظت کے لئے اور اس کو خدا کی طرف واپس لانے کے لئے بڑا عظیم انتظام بھی کیا ہے۔حکم اسی کا چلتا ہے اور اس یو نیورس میں اس عالمین میں اس کے جو احکام جاری ہیں جب ہم ان پر غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہر حکم خواہ چھوٹا ہو یا بڑا وہ بڑی حکمتوں والا ہے۔پس خدا تعالیٰ العزیز الحکیم ہے۔یہ نہیں کہ وہ صرف عزیز ہے اور حکیم نہیں بلکہ وہ عزیز بھی ہے اور حکیم بھی ہے۔دنیا کا یہ نقشہ پیش کر کے خدا تعالیٰ نے ہمیں بتایا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ يُسبّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ دنیا کی ہر چیز خدا تعالیٰ کی تسبیح کر رہی ہے اور اس کی بزرگی کو ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔جو کچھ خدا تعالیٰ نے پیدا کیا وہ اس کا فعل ہے۔اس نے اپنی قدرتِ۔کاملہ سے ان اشیاء کو پیدا کیا اور ان پر اپنی صفات کے جلوے ظاہر کئے اور ہر مخلوق میں، ہر شے میں جو اس نے پیدا کی اس نے بے حد و حساب خواص پیدا کر دیئے۔زمانہ تو ہمارے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔خدا تعالیٰ تو بالائے زمانہ ہے جیسا کہ وہ لامکان ہے۔سو سال پہلے گندم کے دانے میں جو خواص تھے ان سوسالوں کے اندر پتا نہیں ان میں کیا فرق پڑ گیا ہے اور صفات باری نے ان کے اندر کیا تبدیلی پیدا کر دی ہے۔یہ علیحدہ مضمون ہے بہر حال یہاں خدا تعالیٰ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی صفات اس عالمین کی ہر شے میں نظر آ رہی ہیں اور ہر چیز یہ بتارہی ہے کہ بادشاہت خدا ہی کی ہے اور ہر چیز یہ ثابت کر رہی ہے کہ خدائے واحد و یگانہ کی بادشاہت بڑی پاکیزہ بادشاہت ہے اور یہ کہ خدا تعالیٰ عزیز ہے، غالب ہے کوئی اس کی بات کو رد نہیں کر سکتا (اور جو اس نے انسان