خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 482 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 482

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۸۲ خطبه جمعه ۱/۲۷ کتوبر ۱۹۷۸ء پر ایمان نہیں لاتے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جن پر ہماری ہزار جانیں نہیں لاکھوں بلکہ کروڑوں جانیں فدا ہوں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے؟ نہیں ایسا ہرگز نہیں۔پس نہ ہم خدا کو چھوڑ سکتے ہیں اور نہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ سکتے ہیں مگر اس کے لئے بھی ہمارے پاس اپنی کوئی طاقت نہیں۔اپنی قوت پر ہم بھروسہ نہیں کر سکتے۔احباب دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہر احمدی کو یہ طاقت عطا کرے جو تعلق اس کا اللہ کے ساتھ پیدا ہو گیا ہے اس کے اندر کبھی کوئی کمزوری نہ آئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن واحسان کے جلوے دیکھ کر آپ کی جو محبت ہمارے دلوں میں پیدا ہوئی ہے، وہ سرد نہ ہو بلکہ آپ کی محبت کی آگ اور بھی زیادہ بھڑکتی رہے۔خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر اور اس سے قوت حاصل کئے بغیر ہم ایسا نہیں کر سکتے اسی لئے ہر نعمت جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اسے دیکھ کر انسان کی زبان سے یہی نکلتا ہے وَلَا فَخْرَ اس میں انسان کے لئے کوئی فخر کا مقام نہیں کیونکہ یہ دینے والے خدا نے دیا جو بڑی عظمتوں والا اور بڑی شان والا ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ / جولائی ۱۹۷۹ ء صفحہ ۲ تا ۶ ) 谢谢谢