خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 481 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 481

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۸۱ خطبه جمعه ۱/۲۷ کتوبر ۱۹۷۸ء کا علم رکھنے والا ہے۔کیا میں اس خدا کو بتاؤں گا جو عَلامُ الْغُيُوبِ ہے لیکن میں نے اس سے یہ علم حاصل کرنا ہے کہ وہ مجھ سے پیار کرتا بھی ہے یا نہیں یا پیار کرتا ہے تو کتنا پیار کرتا ہے۔میں نے بتایا تھا شروع خلافت میں خدا تعالیٰ نے مجھے یہ سبق دینا تھا کہ میں ہر موقع پر تیری ہدایت کا سامان پیدا کروں گا۔چنانچہ ایک دن ظہر کی نماز کے بعد گھر میں آکر میں نے سنتوں کی ادائیگی شروع کی تو عین عالم بیداری میں میرے سامنے خانہ کعبہ آ گیا اور میں نے دیکھا کہ میرا منہ کوئی ایک شوت کے برابر بائیں طرف ہے۔خانہ کعبہ کی سیدھ میں نہیں ہوں۔چنانچہ میں نے اپنا منہ ٹھیک کرلیا اور نظارہ بدل گیا۔میں نے سوچا تو میری سمجھ میں یہ بات آئی کہ خانہ کعبہ تو ہزار ہا میں کے فاصلے پر واقع ہے۔بالکل چھوٹی سی جگہ ہے اس کی طرف ہر نمازی کا منہ ہو، یہ بات محل نظر ہے کہ لوگوں کا منہ عین اس کی طرف ہوتا ہو گا لیکن صرف جہت قبلہ کا خیال رکھا جاتا ہے ابھی تک ایسا کوئی آلہ ایجاد نہیں ہوا جس سے ہم پتا کر سکیں کہ نمازی کا منہ عین خانہ کعبہ کی طرف ہے۔غرض میں سمجھ گیا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے بڑے پیار سے یہ بشارت دی ہے کہ جس مقصود کے لئے تجھے نائب اور خلیفہ مقرر کیا گیا ہے اس مقصود کے حصول میں اگر تو غلطی کرے گا تو میں خود تجھے سیدھا راستہ دکھا دوں گا۔مجھے اس سے بڑا لطف آیا اور میں نے خدا تعالیٰ کی بڑی حمد کی۔پس یہ تو خدا تعالیٰ نے ہمیں بتانا ہے کہ وہ ہم سے کتنا پیار کرتا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ ہماری جماعت میں کوئی گھرانہ ایسا نہیں ہوگا جسے خدا تعالیٰ نے اپنے پیار کے جلوے نہ دکھائے ہوں حتی کہ بچوں کو بھی معمولی باتوں کے متعلق سچی خوا ہیں آتی ہیں۔غیب کا علم تو صرف خدا جانتا ہے۔بات معمولی ہو یا بڑی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔جب تک کوئی بات غیب میں ہے اس کا علم سوائے خدا کے اور کوئی نہیں جان سکتا۔جس عورت نے کل بچہ جننا ہے اس کے متعلق کوئی نہیں کہہ سکتا کہ لڑکی ہوگی یا لڑکا۔جس آدمی کی بھینس نے پرسوں بچہ دینا ہے اس کے متعلق کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کٹا دینا ہے یا کئی“۔یہ تو خدا تعالیٰ ہی جانتا ہے۔پس بچوں کو ان کی عقل کے مطابق اور بڑوں کو ان کی سمجھ کے مطابق خدا تعالیٰ اپنے پیار کے جلوے دکھاتا ہے۔غرض یہ خدا ہے جو اس قدر پیار کرتا ہے۔کیا تم اس کو چھوڑ کر یہ اعلان کر دو گے کہ تم خدائے واحد و یگانہ