خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 234 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 234

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۳۴ خطبہ جمعہ ۱۴ /اکتوبر۱۹۷۷ء گیا ہے اس لئے انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسے جو قو تیں اور استعداد میں دی گئی ہیں وہ ان کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔خدا تعالیٰ کا وصل اسے نصیب ہو۔چنانچہ سورۃ فجر کی ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب تک انسان کو اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل نہ ہو اور خدا تعالیٰ کا پیار نہ ملے اس وقت تک اسے اطمینان کامل بھی نصیب نہیں ہوتا چنا نچہ تم دیکھ لو آج دنیا میں جس طرف بھی نظر دوڑاؤ تمہیں کامل اطمینان کا فقدان نظر آئے گا۔امریکہ میں بھی اور روس میں بھی۔لوگوں نے دنیا تو بہت اکٹھی کر لی لیکن دل کا اطمینان ان کو حاصل نہیں۔میں انگلستان میں پڑھتا رہا ہوں۔میں وہاں کھل کر کہتا تھا کہ اطمینان قلب تمہیں اسلام کے سوا کہیں نہیں مل سکتا۔جو طالب علم میرے ساتھ بے تکلف تھے وہ کہا کرتے تھے کہ انہیں سب کچھ مل گیا لیکن اطمینان قلب نہیں ملا۔اب بھی میں جب کبھی باہر کے ملکوں کے دورے پر جاتا ہوں سب لوگ یہی کہتے ہیں کہ دنیا مل گئی ، دولت مل گئی ، سائنسی تحقیقات کے میدان میں ترقی کر لی (اور نالائقیوں کی وجہ سے ان کے غلط استعمال پر بھی جرات مل گئی ) لیکن ان کو اطمینان قلب نصیب نہیں ہوا۔کیسے نصیب ہوتا جب کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اس آواز کو نہیں سنتے جو قرآن کریم کے ذریعہ بلند کی جاتی ہے۔پس یا د رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے وصل کے بغیر انسان کو کامل اطمینان نہیں مل سکتا اور یہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے لیکن فطرت کی تمام صلاحیتوں کی کامل نشو ونما اور پھر صحیح استعمال ہی کے نتیجہ میں انسان اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کیا کرتا ہے۔غرض قرآن کریم نے یہ اعلان کیا۔فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ اور یہ بھی اعلان کیا فَا مِنُوا خَيْرًا لَّكُمْ یعنی تمہیں اختیار تو ہے کہ تمہاری مرضی ہو تو ایمان لاؤ اور مرضی ہو تو نہ لاؤ لیکن یہ بھی تمہیں بتادیا جاتا ہے کہ تمہاری بھلائی اسی میں ہے کہ تم ایمان لے آؤ۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَا مِنُوا خَيْرًا تَكُمْ (النساء : ۱۷۱) خدا تعالی کی طرف سے رسول حق لے کر تو آ گیا ہے تمہیں اجازت بھی دے دی گئی۔تمہاری مرضی ہے ایمان لاؤ یا نہ لاؤ لیکن تمہیں یہ بتا دینا ضروری ہے فَا مِنُوا خَيْرًا لكُم تم ایمان لاؤ گے تو اس میں تمہاری اپنی بھلائی ہے۔غرض خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو بڑے پیار سے سمجھاتا