خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 154 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 154

خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۵۴ خطبہ جمعہ ٫۵اگست ۱۹۷۷ء نکالا ہے کہ جب تک کوئی پورے طور پر قرآن مجید پر عمل نہیں کرتا تب تک وہ پورا پورا اسلام میں داخل بھی نہیں ہو سکتا۔پس دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پورا پورا اسلام میں داخل کرے اور دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نفاق کے فتنہ سے ہمیں محفوظ رکھے اور اللہ تعالیٰ منعم علیہ گروہ میں ہمیں شامل کرے اور منعم علیہ گروہ میں شامل کرنے کے بعد کسی قسم کا تکبر اور نمائش اور ریا ہمارے اندر پیدا نہ ہو کہ ہم اس کے قرب کے حصول کے بعد پھر دھتکارے جائیں اور پرے پھینک دیئے جائیں بلکہ خدا تعالیٰ کا پیار ایک دفعہ حاصل کرنے کے بعد ساری زندگی ہمیں خدا کا پیار ملتا ر ہے۔ساری زندگی اس دنیا کی زندگی میں بھی اور اخروی زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ ہم سے راضی رہے اور اس کے پیار کے جلوے ہماری زندگیوں میں ظاہر ہوتے رہیں۔روزنامه الفضل ربوہ یکم جون ۱۹۷۸ء صفحه ۲ تا ۶ )