خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 561 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 561

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۶۱ خطبه جمعه ۲۹/ دسمبر ۱۹۷۸ء کسی کو زبر دستی نماز پڑھائی جاسکتی ہے اور نہ کسی کو جبراً نماز سے روکا جاسکتا ہے۔نہ کسی کو جبراً خدائے واحد و یگانہ کا ذکر کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے اور نہ کسی کو جبراً خدا تعالیٰ کے ذکر نہ کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے کہ اللہ کا نام نہ لو۔الله اكبر نہ کہو اور لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ نہ کہو۔قرآن کریم نے جو دعائیں سکھائی ہیں وہ نہ پڑھو۔غرض اسلام میں جبر ہے ہی نہیں۔قرآن کریم میں کسی ایک جگہ کسی ایک آیت یا کسی ایک لفظ میں بھی ارتداد کی انسان کے ہاتھوں کوئی دنیوی سیاسی یا انتظامی سز ا نظر نہیں آتی ، البتہ ہماری تاریخ میں بعض ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں کہ ایک شخص ارتداد کا بھی مرتکب ہوا اور مسلمانوں کے قتل کا بھی مرتکب ہوا اور مسلح بغاوت کا بھی مرتکب ہوا تو اب جو شخص قاتل ہے اسے سزا میں قتل کیا جاتا ہے۔ساری دنیا کا یہی قانون ہے؟ کہیں کہیں لوگوں نے کوشش کی تھی کہ یہ قانون نہ ہو لیکن ان کا قانون چلا نہیں۔جہاں تک بغاوت کا تعلق ہے وہ تو مادی طاقت کے استعمال کے ساتھ پاش پاش ہی کی جاتی ہے۔اگر ایسے واقعات ہوں کہ ایک شخص یا ایک گروہ ان تین گنا ہوں کا مرتکب ہوا ہو یعنی ارتداد کیا ہو اور ارتداد کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے یہ اعلان کیا ہو کہ وہ اسلام کو چھوڑتے ہیں اور انہوں نے اپنی تلواریں میان سے نکالی ہوں کہ وہ مسلمانوں کی گردنیں اڑائیں گے اور انہوں نے اپنی مرضی سے نہ کسی کے مجبور کرنے سے مسلمانوں کو قتل کیا ہو اور پھر تین جرم اکٹھے ہو گئے ہوں یعنی اگر ایسے شخص کو جو تین جرموں کا مرتکب ہوا ہے یہ سزا ملے کہ اسے قتل کے بدلہ میں قتل اور مسلح بغاوت کی سزا دی جائے یا اس کے خلاف چڑھائی کر کے تلوار استعمال کی جائے تو اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ قرآن کریم نے اس لئے ان کو قتل کی سزا دلوائی کہ انہوں نے اسلام کا انکار کیا تھا اور وہ دائرہ اسلام سے باہر نکل گئے تھے۔وہ تو واضح طور پر قتل کے مجرم بن گئے تھے اور ان کی سزا سوائے قتل کے اور تھی ہی نہیں۔وہ ارتداد کرتے یا نہ کرتے ان کی سزا بہر حال قتل تھی یعنی ایسے لوگ اگر یہ اعلان نہ بھی کرتے کہ وہ اسلام کو چھوڑتے ہیں اور ارتداد اختیار کرتے ہیں اور عملا مسلح بغاوت کرتے یا وہ مسلمانوں کو قتل کرتے تو ان کی کیا سز تھی ؟ ظاہر