خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 552
خطبات ناصر جلد ہفتہ ۵۵۲ خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۷۸ء اس کے دلائل سن کر اور نشان دیکھ کر تم نے اسلام قبول کیا اب دائرہ اسلام سے باہر جانے کا دروازہ تم پر بند ہے۔اس کا جواب خود قرآن کریم دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔وَذَ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَب لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كَفَارًا حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ انْفُسِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۖ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة : ١١٠ ) اہل کتاب میں سے بہت سے لوگ بعد اس کے کہ حق ان پر خوب کھل چکا ہے، اس حسد کی وجہ سے جو ان کی اپنی ہی جانوں سے پیدا ہوا ہے چاہتے ہیں کہ تمہارے ایمان لے آنے کے بعد تمہیں پھر کا فر بنا دیں۔پس تم اس وقت تک کہ اللہ اپنے حکم کو نازل فرمائے انہیں معاف کرو اور ان سے درگزر کرو۔اللہ یقیناً ہر ایک امر پر پورا پورا قادر ہے۔اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب لوگ مسلمان ہوں گے تو بعد کے زمانوں میں اور بہت سے علاقوں میں یہ واقع ہوگا کہ اہل کتاب میں سے ایک گروہ اپنے حسد کی وجہ سے یہ چاہے گا اور کوشش کرے گا کہ تم دائرہ اسلام سے باہر آجاؤ اور باوجود اس بات کے کہ اسلام کا نور اور صداقت تم پر ظاہر ہو چکی ہے تم ایمان لانے کے بعد اس کا انکار کر دو۔یہاں یہ نہیں بتایا کہ تمہارا رد عمل کیا ہے یعنی تم ان اہل کتاب یہود و نصاریٰ کی خواہش کے مطابق ایمان کا انکار کر رہے ہو یا نہیں۔کھلے الفاظ میں یہ نہیں بتایا لیکن اس آیت کا جو اگلا حصہ ہے وہ یہ بتا رہا ہے کہ اہل کتاب زور لگا ئیں گے۔تم نہیں مانو گے تو وہ جبر کریں گے کہ تمہیں اسلام سے باہر لے جائیں لیکن تم نے پھر بھی ان پر کسی قسم کا جبر نہیں کرنا بلکہ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا انہیں معاف کرو اور ان سے درگزر کرو۔اللہ تعالیٰ یقیناً ہر ایک چیز پر پورا پورا قادر ہے وہ ان حالات کو بدل دے گا جیسا کہ شروع میں ہوا تھا۔لوگوں نے تلوار کے زور سے اسلام کو مٹانا چاہا لیکن مسلمانوں کو یہی تلقین ہوتی رہی کہ تم نے تلوار کے مقابلے میں تلوار نہیں اٹھانی لیکن بعد میں ایک وقت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ اعلان ہوا۔أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِم لَقَدِيرٌ (الحج: ۴۰) فرما یا اب کفار کا ظلم انتہا کو پہنچ گیا ہے اس لئے آزادی ضمیر اور آزادی عقیدہ کے تحفظ کے لئے مسلمانوں کو