خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 493
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۹۳ خطبه جمعه ۱۰/ نومبر ۱۹۷۸ء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفات باری تعالیٰ کے مظہر اتم ہیں خطبه جمعه فرموده ۱۰ رنومبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ - هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ و يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَ إِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ - ( الجمعة : ٢ ، ٣) اس کائنات کی ہر چیز کو خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور ہر چیز کے اندر اس نے غیر محدود صفات رکھی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو بہت کھول کر بیان کیا ہے کہ ہر وہ چیز جو اللہ تعالیٰ کے دستِ قدرت سے پیدا ہوئی ہے اس کے خواص غیر محدود ہیں اور انسان ان کا احاطہ نہیں کر سکتا یہاں تک کہ شخص کے ایک دانے کے اندر بھی اللہ تعالیٰ نے جو خواص رکھے ہیں انسان ان کا شمار بھی نہیں کر سکتا اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی غیر محدود صفات کے جلوے ہر آن اس کی مخلوقات پر ظاہر ہورہے ہیں اور ہر چیز جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اس میں اس نے یہ بنیادی خاصیت رکھی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں سے اثر قبول کرتی ہے اور چونکہ