خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 471
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۷۱ خطبہ جمعہ ۱/۲۷ کتوبر ۱۹۷۸ء دنیا کے زلزلے مومن کے پائے ثبات میں لغزش پیدا نہیں کر سکتے خطبه جمعه فرموده ۲۷ /اکتوبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَ جَهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ b وَ انْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَبِكَ هُمُ الصّدِقُونَ - قُلْ اَتُعَلِمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ - يَمُنُونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لَا تَهُنُوا عَلَى إِسْلَامَكُم بَلِ اللهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَيكُمْ لِلإِيمَانِ إِنْ كُنْتُم صُدِقِينَ۔(الحجرات: ۱۲ تا ۱۸) پھر حضور انور نے فرمایا:۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مومن وہ ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر یعنی اسلام میں داخل ہوتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں تو فیق عطا کرتا ہے اور ابتدائی ہدایت انہیں نصیب ہوتی ہے اور اسلام کے متعلق انہوں نے تھوڑا بہت جو کچھ سمجھا ہوتا ہے وہ اس پر عمل کرتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کر کے ہدایت کی راہ میں ترقی کرتے ہیں اور ترقی کرتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ اس مقام تک پہنچ جاتے ہیں۔ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا