خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 470
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۷۰ خطبه جمعه ۲۰/اکتوبر ۱۹۷۸ء رکھے اور اپنے فضلوں کے سایہ میں رکھے اور اپنی رحمتوں سے نوازے اور فرشتوں کی مدد اس کے شامل حال رہے اور اس کو ہر قسم کی دینی و دنیوی برکات اور خیر نصیب ہو۔آپ اپنے لئے بھی دعا کریں، دوسروں کے لئے بھی دعائیں کریں اور خاکسار کے لئے بھی دعائیں کریں۔پھر یہ دعا بھی کریں کہ ان دو تین دنوں میں جب کہ بیرون ربوہ سے بھی خدام اور اطفال آئے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ آپ میں سے ہر ایک کو وہ حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے جو آپ کے دل کی خواہش اور مراد ہے اور بہت سے بچے ہیں شاید ان کی خواہش وہاں تک نہ پہنچے جہاں ہماری پہنچتی ہے۔پس میں یہی کہوں گا کہ خدا کرے کہ آپ وہ کچھ پائیں جس کی خواہش آپ کے لئے ہم اپنے دلوں میں پاتے ہیں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۴؍ دسمبر ۱۹۷۸ء صفحه ۲ تا ۵ )