خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 436
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۳۶ خطبه جمعه ۱۵ ستمبر ۱۹۷۸ء فرد بھی اور گروہ بھی اور جماعتیں بھی۔جماعت اپنی محنت میں کمی نہ آنے دے اور اپنے اخلاص میں کمی نہ آنے دے۔اپنی دعاؤں میں کمی نہ آنے دے۔اللہ تعالیٰ دنیوی لحاظ سے بھی اُن کو بہت برکتیں دے گا۔اب بھی بڑی دی ہیں۔ناشکرے نہ بنو شکر کرو اور زیادہ دے گا اور دین کا کام بھی ہو گا اس کے لئے تیار ہو جاؤ۔پس یہ جو ( صد سالہ جوبلی ) کا تیسرا منصوبہ چل رہا ہے دوسرے اس کی شاخیں ہیں۔اس میں بعض خامیاں بھی کام کے لحاظ سے ہمیں نظر آتی ہیں۔مثلاً ہم نے سو زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ کرنا ہے۔جو ترجمے ہمارے پاس ہوئے ہوئے ہیں اُن کی نظر ثانی کے لئے ہمیں ماہر احمدی نہیں مل رہے۔مثلاً رشین ٹرانسلیشن ہے، سپینش ہے، اٹالین ہے، پر چوگیز ہے لیکن کسی غیر مسلم دھر یہ یا عیسائی نے جو ترجمہ کیا ہے اس کے چھاپنے کی ذمہ داری جماعت کیسے لے لے جب تک یہ تسلی نہ ہو کہ یہ ترجمہ صحیح بھی ہے یا نہیں۔دوست دعائیں کریں اور بہت دعائیں کریں کہ ظاہری طور پر جو تد بیر ہے خدا تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔ہر سہ منصوبوں میں برکت کے لئے دعا ئیں کریں کثرت کے ساتھ یہ جو صد سالہ جوبلی منصوبہ ہے اس کے لئے دعائیں کریں۔یہ اگلی صدی کے استقبال کا منصوبہ ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے اور جس وقت ظاہر میں تلواروں کی لڑائی تھی یا جب بندوقوں کی لڑائی تھی یا ایٹم کی جنگ ہوتی تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ Climax پر وہ پہنچتی ہے اور سر دھڑ کی بازی لگا دینی ہوتی ہے اس وقت تبھی نتیجہ حق میں نکلتا ہے۔پتا نہیں آپ تاریخ پڑھتے ہیں یا نہیں واٹر لو کی جو جنگ انگلستان نے لڑی وہ دنیا کی خاطر لڑی خدا کی خاطر نہیں لڑی۔اپنے خداوند یسوع مسیح کی خاطر بھی نہیں لڑی کیونکہ دونوں طرف یسوع کے ماننے والے تھے لیکن وہ جو جیتی ہے جنگ لارڈ ولنگٹن نے آخری تین گھنٹوں میں۔تین گھنٹے پہلے وہ جنگ ہار رہا تھا۔مگر اس کے دماغ میں ایک تدبیر آئی ہوئی تھی اور اس وقت اس کی یہ حالت تھی کہ دس پندرہ میل کے محاذ پر جہاں وہ لڑائی لڑی گئی ایک محاذ سے ڈویژن کمانڈر کا قاصد آیا ( گھوڑوں پر آتے تھے۔یہ جو امیر بنے ہوئے ہیں ان کے بچوں میں سے اور لارڈز کے بیٹوں نے جنگوں میں بڑی جانیں دی ہیں خاص طور پر واٹرلو کے میدان میں )۔قاصد آیا اور