خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 403
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۰۳ خطبہ جمعہ ۲۱؍جولائی ۱۹۷۸ء اسلام نے مرد اور عورت میں کوئی فرق روا نہیں رکھا خطبه جمعه فرموده ۲۱ / جولائی ۱۹۷۸ء بمقام مسجد فضل۔لندن تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضور نے نماز جمعہ مسجد فضل لندن میں پڑھائی اور ایک نہایت ہی ضروری اور اہم موضوع یعنی میاں بیوی کے تعلقات اور ان کے دوررس اثرات پر بصیرت افروز پیرایہ میں روشنی ڈالی۔“ حضور نے فرمایا:۔اسلام کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ جہاں تک دینی اور روحانی ترقیات کا سوال ہے اس نے مرد اور عورت میں کوئی فرق روا نہیں رکھا۔رضائے الہی کے حصول کے دروازے جس طرح مردوں پر کھلے ہیں اسی طرح عورتوں پر بھی کھلے ہیں۔البتہ یہ صحیح ہے کہ دونوں کی ذمہ داریاں مختلف اور دائرہ ہائے کار الگ الگ ہیں۔اسلامی تاریخ میں ایسی کئی مسلمان خواتین کا ذکر کیا گیا ہے جو مقتربات الہیہ مستجاب الدعوات اور اسلام کا بہترین نمونہ تھیں۔ان کے دل میں خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے کا ویسے ہی جذبہ کار فرما تھا جیسے مردوں کے دلوں میں تھا۔خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے میں وہ مردوں سے پیچھے نہیں رہتی تھیں بلکہ بعض دفعہ تو وہ بہت سے مردوں سے بھی آگے نکل جاتی تھیں۔