خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 399
خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۹۹ خطبہ جمعہ ۱۴ / جولائی ۱۹۷۸ ء صد سالہ جو بلی فنڈ کے ذریعہ نو زبانوں میں قرآن کریم کی اشاعت ہوگی خطبه جمعه فرموده ۱۴ جولائی ۱۹۷۸ء بمقام مسجد فضل۔لندن تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضور نے نصرت جہاں ریز روفنڈ کی الہی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے جماعت کی قربانیوں کو نوازا اور بے حساب نفع عطا فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں غیر معمولی شفا بخشی اور احمد یہ کلینکس اور ہسپتال آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن گئے لیکن نصرت جہاں سکیم تمہید ہے صد سالہ جو بلی منصوبہ کی جس کا ۱۹۷۳ء کے جلسہ سالانہ پر اعلان کیا گیا تھا اور جس کے ذریعے سو زبانوں میں قرآن کریم کی اشاعت اور اسلام کی عالمگیر دعوت و تبلیغ کا ایک جامع منصوبہ زیر تکمیل ہے یہ وہ اہم منصوبہ ہے جس کے ذریعے ہم نے دنیا کو اس جہالت سے نکالنا ہے جس میں وہ روحانی طور پر پھنسی ہوئی ہے اور اس گند سے بچانا ہے جس میں وہ اخلاقی طور پر گری ہوئی ہے۔ہم نے اس ہمہ گیر منصوبہ کے ذریعہ دنیا کو خالق و مالک خدا کے قدموں میں لا جمع کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ہم اس یقین کام پر قائم ہیں کہ گو یہ باتیں اس وقت دنیا کو انہونی معلوم ہوتی ہیں لیکن چونکہ یہ خدانی وعدے ہیں اس لئے اپنے اپنے وقت پر انشاء اللہ پورے ہو کر رہیں گے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایمان کے تقاضے