خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 304
خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۰۴ خطبہ جمعہ ۱۶؍ دسمبر ۱۹۷۷ء الْقَوِيُّ الْأَمِينُ یعنی جسمانی طور پر مضبوط اور اخلاقی لحاظ سے امین تھے۔جسمانی طاقت کا اگر چہ روحانی بزرگی کے ساتھ براہ راست تو کوئی تعلق نہیں ہے لیکن بالواسطہ تعلق ضرور ہے اس لئے اسلام نے جسمانی لحاظ سے بھی ہماری بزرگی اور شرف کے سامان پیدا کئے اور ہمیں ذلت ورسوائی سے بچانے کی تعلیم دی ہے۔پس اسلامی تعلیم بڑی عظیم تعلیم ہے۔اس کے اندر ہمارے لئے بزرگی اور شرف کے سامان ہیں اس لئے قرآن کریم کو غور سے پڑھنا چاہیے اور یہ عزم اور عہد کرنا چاہیے کہ ہم ہر شعبہ زندگی میں اس بزرگی کو حاصل کریں گے جو ہمارے لئے خدا تعالیٰ نے مقدر کی ہے اور جس کے لئے خدا تعالیٰ نے اسلام جیسے کامل مذہب اور قرآن جیسی عظیم شریعت کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا ہے۔ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں دنیوی بزرگی اور شرف کو بھی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷ مارچ ۱۹۷۸ ء صفحه ۲ تا ۴)