خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 279
خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۷۹ خطبہ جمعہ ۱۱/ نومبر ۱۹۷۷ء اپنے نفس کے حقوق کی حفاظت کرنا ہر فرد کی اولین ذمہ داری ہے خطبه جمعه فرموده ۱۱ نومبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دین اسلام کی عظمت بیان کرتے ہوئے میں نے خطبات کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔آج اس سلسلہ کا غالباً یہ چوتھا خطبہ ہے جو مختصراً ہو گا۔میں چاہتا تھا کہ آج تفصیل سے یہ بتاؤں کہ انسان کے نفس کے متعلق اسلام نے کس قدر حسین اور پر حکمت تعلیم دی ہے لیکن چونکہ کل سے مجھے انفلوئنزا کی شکایت ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سر درد کی بھی تکلیف ہے۔اس وقت تو کم ہے لیکن بعض دفعہ زیادہ ہو جاتی ہے اور کچھ بخارسا بھی محسوس کر رہا ہوں اس لئے اس عنوان کی ابتدا میں کردوں گا۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو بعد میں کسی وقت اس کو تفصیل سے بیان کروں گا۔قرآن عظیم کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کے نفس کے متعلق فرمایا ہے :۔وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ ہر شخص کو اس بات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نفس کے جو حقوق مقرر کئے ہیں وہ خود یہ دیکھے کہ اس کو اپنے نفس کے وہ حقوق مل رہے ہیں یا نہیں۔اس بنا پر پھر آگے جب ہم اسلامی تعلیم کو دیکھتے ہیں اور اس کی وسعتوں میں جاتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس رنگ میں صرف اسلام ایک ایسا مذہب