خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 11 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 11

خطبات ناصر جلد ہفتم 11 خطبہ جمعہ ۷ /جنوری ۱۹۷۷ء اطاعت۔ایک چھوٹا سا واقعہ مجھے یاد آ گیا ہم قادیان میں خدام الاحمدیہ کے زیر اہتمام وقار عمل منا یا کرتے تھے۔یہاں اس شکل میں اب وقار عمل نہیں ہوتے وہاں تقریباً سارے خدام اور انصار شامل ہوا کرتے تھے اور ان کے گرد رضا کار پہرہ دے رہے ہوتے تھے اور روایت یہ بن گئی تھی کہ ہر شخص وہاں آئے اور کوئی شخص اجازت کے بغیر اس علاقے سے باہر نہ نکلے۔ایک دن کوئی ایک تہائی وقت گذرا تھا ایک رضا کار نے آکر مجھے کہا۔( میں ان دنوں صدر مجلس خدام الاحمدیہ تھا ) کہ ملک غلام فرید صاحب آئے اور تھوڑی دیر بعد ہی چلے گئے ، میں نے ان کو روکا تو انہوں نے مجھے بازو سے پکڑ کر پرے دھکیل دیا اور چلے گئے۔اس نے اپنی طرف سے شکایت کی۔میں چونکہ ملک صاحب کو جانتا تھا اس لئے میں نے ان کی بات سن لی۔میرا خیال تھا کہ میں خود ہی بات کرلوں گا اُن سے کہ کیا قصہ ہے۔میں جانتا تھا کہ وہ بغیر اجازت کے اس طرح جانے والے نہیں۔دوسری طرف ملک صاحب کو کسی نے کہہ دیا کہ شاید میں نے حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کے پاس اُن کی شکایت کر دی ہے اس لئے خلافت سے اُن کو جو پیار اور محبت تھی اس کی وجہ سے وہ سخت گھبرائے کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔چنانچہ اُن کا میرے پاس خط آ گیا کہ آپ نے کیوں میری شکایت کردی مجھ سے تو بات کر لینی تھی میں آپ کو اصل وجہ بتادیتا۔خیر میں نے ان کو بتایا کہ میں نے کوئی شکایت نہیں کی۔وہ کہنے لگے کہ بات یہ تھی کہ ریویو آف ریلیجنز“ کی اشاعت کے سلسلہ میں میں نے گاڑی پکڑنی تھی اسی دن جس دن وقاری عمل تھا لیکن مجھ سے یہ رہا نہ گیا اور میں نے کہا وقار عمل میں شامل ہونا ثواب کا موقع ہے تو میں تھوڑی دیر کے لئے آکر شامل ہو جاتا ہوں کیونکہ گاڑی کا جو وقت تھا اس سے پہلے مجھے تھوڑا اس وقت مل جاتا تھا کہ میں وقار عمل میں بھی شامل ہو جاؤں اور گاڑی بھی پکڑ لوں (غالباً وہ لاہور جا رہے تھے ) تو اس عرصہ کے لئے میں وقار عمل میں شامل ہوا اور مجھے جتنا وقت میسر تھا میں نے وقار عمل میں حصہ لیا اور اس کے بعد میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں تھا کہ میں اجازت لیتا۔میں نے کہا کہ میں بعد میں بات کرلوں گا سوئیں چلا گیا۔میں نے اُن سے کہا آپ نے بڑا اچھا کیا گو یہ ہے تو ایک چھوٹا سا واقعہ لیکن اس میں ان کو جو پیارا ور تعلق تھا خلافت سے وہ بھی ظاہر ہوتا ہے اور جو اُن کا تعلق تھا نظام جماعت سے وہ بھی ظاہر ہوتا ہے اور جو 66