خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 205 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 205

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۰۵ خطبہ جمعہ ۳۰ ستمبر ۱۹۷۷ء دین اسلام وہ صراط مستقیم ہے جو خدا تعالیٰ تک پہنچاتی ہے خدا تعالیٰ اور اس کے بعد خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جاتا ہے خطبه جمعه فرموده ۳۰ ستمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :۔يايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانَ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا - فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيْدُ خِلْهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ وَ يَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُسْتَقِيمَا۔(النساء : ۱۷۶،۱۷۵) پھر ان آیات کا ترجمہ کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے لوگو! قرآن ایک برہان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک کھلا کھلا نور ہے جو تمہاری طرف اتارا گیا ہے۔پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے اس کے ذریعہ سے اپنا بچاؤ کیا ہے انہیں وہ ضرور اپنی ایک بڑی رحمت اور بڑے فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف لے جانے والی ایک سیدھی راہ دکھلائے گا۔پھر حضور انور نے فرمایا:۔قرآن عظیم جو اسلامی شریعت کی حامل کتاب ہے وہ ایک برہان ہے اور ایک نور ہے۔