خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 190 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 190

خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۹۰ خطبہ جمعہ ۱۶ رستمبر ۱۹۷۷ء پہلے وہ چھوٹا ہو یا بڑا اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنی چاہیے۔دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مدد فرمائے اور جو کام کرنا ہے وہ برکتوں والا ہوا چھے نتائج نکلیں۔اس میں انسان کامیاب ہو جائے اور بعض کام بڑے ذی شان ہوتے ہیں ان کے لئے خصوصاً زیادہ دعا ئیں کرنی پڑتی ہیں۔چھوٹے بچوں اور بڑوں کو بھی سمجھانے کے لئے میں ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔انسان کھانا کھاتا ہے یہ بھی اس کا ایک عمل ہے مگر یہ عمل ہے ہمارے دانتوں کا۔یہ عمل ہے ہماری زبان کا۔یہ عمل ہے ہمارے ہونٹوں کا۔مُنہ کا سارا حصہ لقے کو ایک چکر دے رہا ہوتا ہے اور انسان کے دانت اسے چبا رہے ہوتے ہیں۔پھر وہ غذا معدے میں جاتی ہے وہاں اُس پر ایک عمل ہوتا ہے پھر وہ انتڑیوں میں پہنچتی ہے وہاں ایک اور عمل ہوتا ہے۔غرض انسان کھانا کھانے سے ایک عمل کی ابتداء کرتا ہے تو اس کے لئے بھی خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن سب سے اہم کام قرآن کریم سیکھنا ہے اور اس کے علوم حاصل کرنے ہیں اور قرآن کریم کے اسرار سے واقفیت پیدا کرنی ہے اور قرآن کریم پر عمل کرنے کی توفیق اپنے رب سے چاہتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم کو شروع کیا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ سے۔خدائے رحمان اور خدائے رحیم سے یہ دعا مانگی گئی ہے کہ وہ اپنی رحمانیت کے نتیجہ میں بھی اور رحیمیت کے نتیجہ میں بھی ہمیں قرآن کریم سیکھنے اور اس پر ایسا عمل کرنے کی توفیق دے جس کے اچھے نتا ئج نکلیں۔رحمانیت کے معنی ہیں بغیر عمل کے رحمت کرنے والا۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو دماغ دیا ہے وہ گوفر دفرد کے لحاظ سے مختلف استعدادوں والا ہے لیکن ہر قسم کے دماغ کے لئے قرآن کریم میں تعلیم موجود ہے۔پیدائش کے وقت بچے کے سر میں دماغ ہوتا ہے اس سے اس کا تعلق ہوتا ہے مگر یہ اس کے کس عمل کا نتیجہ ہے؟ ظاہر ہے اس کے کسی عمل کا نتیجہ نہیں ہے۔ہم جو گندم کھاتے ہیں یا دوسرے اناج کھاتے ہیں ان کے اگانے کے لئے زمین ہے۔ہماری پیدائش سے بھی خدا جانے کتنا زمانہ پہلے اس کی پیدائش ہو چکی تھی۔ہر دو جہاں کا ایک نظام ہے جو آہستہ آہستہ Develop ہوا ہے اور ارتقائی مدارج سے گزرتے ہوئے اس مقام تک پہنچا کہ زمین انسانی زندگی کو برداشت کرنے لگی اور انسان کی ترقیات کے سامان پیدا کرنے لگی۔یہ سب رحمانیت