خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 1
خطبات ناصر جلد ہفتم خطبہ جمعہ ۷ / جنوری ۱۹۷۷ء جماعت کی وسعت کے پیش نظر معلمین چاہئیں جو اس کی ضرورت پوری کرسکیں خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ /جنوری ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔وسے وقف جدید کے انیس سال ۱۹۷۶ ء کے آخر میں ختم ہو گئے اور یکم جنوری ۱۹۷۷ ء سے وقف جدید کا بیسواں سال شروع ہوتا ہے۔اس سے قبل میں اس کے آغاز کا دعا کے ساتھ اعلان نہیں کر سکا۔دراصل ہماری زندگی کا ہر مرحلہ دعا سے شروع ہوتا اور حمد و دعا پر ختم ہوتا ہے اور وہ مرحلہ اپنے دور میں دعاؤں کے ساتھ ہی کامیابی کی راہیں دیکھتا ہے۔غرض آج میں وقف جدید کے بیسویں سال کا آغاز کرتا ہوں۔جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ کی تقریر میں بھی دوستوں کو اختصار سے بتایا تھا وقف جدید کا قیام میں سمجھتا ہوں اس لئے کیا گیا تھا کہ ایک مسلمان کا جو کم سے کم دینی معیار ہے اس کو قائم رکھا جا سکے۔اگر چہ معلمین جو وقف جدید میں کام کرتے ہیں ان کا علمی معیار جامعہ احمدیہ سے پاس ہونے والے شاہدین سے بہت کم ہوتا ہے لیکن الہی سلسلوں میں صرف علمی معیار ہی کوئی چیز نہیں ہوتا اس سے زیادہ اہم روحانی معیار ہے جس کی بنیاد تقویٰ پر ہے۔دعاؤں کی عادت، خدائے واحد و یگانہ پر کامل تو گل ، اسلام کا فدائی ہونا، نوع انسانی کی خدمت کی تڑپ دل میں پیدا