خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 102 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 102

خطبات ناصر جلد ہفتم خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۷۷ء مقبول کرے اور ہماری سعی کو مشکور کرے یعنی ان پر ہمیں اس طرح کے بدلے دے جس طرح انسان انسان کا شکر گزار ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ تو غنی ہے اس میں شک نہیں لیکن جب بندہ اس کی طرف جھکتا ہے تو خدا کہتا ہے کہ میں جو تمام قدرتوں کا مالک ہوں میں نے ہر چیز اس بندے کے لئے پیدا کر دی لیکن یہ بندہ جو اپنے اندر ہزار کمزوریاں رکھتا ہے ہر چیز کوٹھکرا کر میری طرف آیا۔چنانچہ وہ اس کا بدلہ دیتا ہے، بدلہ دیتا ہے اپنے پیار سے اور پیار کے نتیجہ میں جو کچھ بھی مل سکتا ہے وہ پھر اس بندے کو مل جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے اور اللہ تعالیٰ اس دنیا سے فساد کو دور کرے اور انسان کے لئے امن کے حالات پیدا کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ / جولائی ۱۹۷۷ء صفحہ ۲ تا ۵ )