خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 503 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 503

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۰۳ خطبہ جمعہ ۱۷ نومبر ۱۹۷۸ء تو گل کے معنے یہ ہیں کہ صرف خدا تعالیٰ پر ہی بھروسہ کیا جائے خطبه جمعه فرموده ۱۷ نومبر ۱۹۷۸ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔حضور انور نے خطبہ جمعہ میں تو کل علی اللہ کی حقیقت اور اس کی اہمیت واضح فرمائی۔حضور انور نے فرمایا:۔ہمار خدا واحد و یگانہ ہے اور اس عالمین کی حقیقت واحدانیت پر ہی مبنی ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ زندہ ذاتی تعلق قائم کرے اور یہ تعلق قائم کرنے کی جو راہیں قرآن کریم نے بتائی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کیا جائے۔حضور نے فرمایا:۔تو گل کے معنے یہ ہیں کہ صرف خدا پر ہی بھروسہ کیا جائے اسے ہی کافی سمجھا جائے اور اس کے سوا اور کسی پر نگاہ نہ پڑے اور ہر غیر کو بھول کر صرف اسی پر بھروسہ رکھا جائے مگر تو گل کے یہ معنے ہر گز نہیں کہ ہم کام کرنا چھوڑ دیں اور تدبیر سے بے نیاز ہو جائیں ایسا کرنا تو ایک رنگ کا شرک اور ناشکری ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت رحمانیت کے نتیجہ میں ہمیں بہت سی جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی قوتیں عطا فرمائی ہیں مگر ان قوتوں کو استعمال کرنے کے لئے ہمیں مادی چیزوں