خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 502 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 502

خطبات ناصر جلد ہفتہ ۵۰۲ خطبه جمعه ۱۰/ نومبر ۱۹۷۸ء اسی طرح یہ ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کے انسان کو بھی اپنی استعداد کے مطابق قرآن کریم کی ہدایت کی ویسی ہی ضرورت تھی جیسی کہ بعد والوں کو ضرورت ہے اور اس سے یہ ثابت ہوا کہ چونکہ پہلوں کو قرآن کریم کا ایک حصہ دیا گیا تھا اس لئے پہلوں میں خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کی اس قدر قوت و استعداد نہیں تھی جتنی قوت و استعداد اللہ تعالیٰ کے فضل نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کمال قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اُمت مسلمہ میں پیدا کر دی اور بھی بہت سے نتائج نکلتے ہیں۔آپ سوچ لیں۔غرض ان آیات میں ایک بڑا عظیم مضمون بیان ہوا ہے جو کہ تین سلسلوں پر مشتمل ہے۔میں نے وہ مختصراً بیان کر دیا ہے۔میری خواہش یہی ہوتی ہے کہ میں اس طرح بیان کروں کہ آپ خود بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں اور سوچیں۔خدا تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے اور آپ کی سوچ کا نتیجہ صحیح ہو اور اس ہدایت کے مطابق ہو جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے لے کر آئے۔( آمین ) روزنامه الفضل ربوه ۱۰ مئی ۱۹۷۹ ، صفحه ۲ تا ۶ )