خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 441 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 441

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۴۱ خطبه جمعه ۱۳ /اکتوبر ۱۹۷۸ء وو مسیح کی صلیبی موت سے نجات لندن میں کامیاب کانفرنس خطبه جمعه فرموده ۱۳ اکتوبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اپنی خلافت کے زمانہ میں سب سے لمبے عرصہ تک غیر حاضر رہنے کے بعد آج میں پھر آپ میں کھڑا ہوں اور خطبہ دے رہا ہوں اور بہت خوش ہوں۔اللہ تعالیٰ نے وہاں بھی فضل کیا اور اللہ تعالیٰ یہاں بھی بڑے فضل کرتا ہے۔یہ عرصہ جو وہاں گزرا اس کا قریباً آخری ایک ماہ بیماری کا حصہ تھا۔پہلے میں مختصراً اس کا ذکر کر دیتا ہوں۔میرے دانتوں میں پچھلے سال سے یہ تکلیف شروع ہوگئی تھی کہ اوپر سے دانت ٹوٹ جا تا تھا اور اس کی جڑ مسوڑھے کے اندر رہ جاتی تھی۔اوپر کے جبڑے میں پہلے ایک دانت ٹوٹا ، پھر دوسرا ٹوٹا ، پھر تیسرا، پھر چوتھا، پھر پانچواں۔غرض پانچ دانت ایسے تھے جن کی جڑیں اندر پھنسی ہوئی تھیں اور اوپر سے دانت ٹوٹ گئے تھے۔ڈاکٹروں نے یہ کیا کہ پہلے Impression (امپریشن) وغیرہ لے کر ایک عارضی Denture (ڈ پینچر ) سا بنایا اور پھر ایک وقت میں سارے جبڑے میں پچیس تیس ٹیکے لگا کر سارے دانت نکال دیئے۔جو دو دانت نہیں ٹوٹے ہوئے تھے وہ بھی نکال دیئے اور اس طرح خدا تعالیٰ نے آئندہ کی تکلیف سے بچالیا لیکن اس وقت کچھ تکلیف