خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 413 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 413

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۱۳ خطبه جمعه ۲۵ /اگست ۱۹۷۸ء کے کان میں یہ آواز آئی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے شراب ممنوع قرار دے دی ہے تو صاحب خانہ جس کے کمرے میں یہ مجلس لگی ہوئی تھی اور بہت سے شراب کے مٹکے سامنے رکھے ہوئے تھے وہ کھڑا ہوا اور مٹکوں کو توڑنے لگا تو ایک دوست نے کہا ہمارے ساتھ کسی نے شرارت نہ کی ہو پہلے پتا تو کر لو کہ واقع میں خدا تعالیٰ کی طرف سے شراب ممنوع قرار دے دی گئی ہے اور یہ اعلان واقع میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کیا جارہا ہے لیکن اس نے کہا پہلے مٹکے توڑوں گا بعد میں جا کر پوچھوں گا کہ یہ واقع میں صحیح ہے یا غلط۔اس احمدی خاتون نے یہ واقعہ لکھ کر پوچھا تم کیسے کہتے ہو کہ عادتیں نہیں بدلتیں۔ایک آواز نے ان لوگوں کی عادتیں بدل دیں۔شراب میں مست رہنے والے تھے ( پہلے انہوں نے اور بہت سی عادتیں چھوڑی تھیں۔اس تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ) لیکن حرمت شراب کا بڑا نمایاں واقعہ ہمارے سامنے آتا ہے کہ ایک آواز نے ان کی برسوں کی شراب کی عادت کو بدل دیا۔اسی طرح اسلام سے قبل لوگ بڑے شغف کے ساتھ جو کھیلتے تھے۔قرآن کریم نے بھی اس کا ذکر کیا ہے لیکن قرآن کریم نے کہا بند ! تو وہ بند ہو گیا۔ساری عمر کی ورثے میں لی ہوئی عادتیں اسلام نے بدل دیں۔اس زمانہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے اُن کے ذمہ یہ فرض لگایا کہ اسلام کو دنیا میں غالب کیا جائے۔ایک وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مناظرے بھی کئے اور بہتوں نے آپ سے مباہلے بھی کئے اور اس کا انجام بھی دیکھا اور پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ نے کہا جو حجت تھی وہ میں نے پوری کر دی۔اب دعائیں کرو کہ جس طرح پہلے زمانہ میں ایک انقلاب عظیم اُس دنیا میں دعاؤں کے نتیجہ میں بپا ہوا تھا اس دنیا میں بھی ویسا ہی ایک انقلاب عظیم دعاؤں کے نتیجہ میں پیدا ہو جائے۔پس یہ رمضان کا مہینہ اور خاص طور پر آخری عشرہ بڑی اہمیت رکھتا ہے اس میں بعض احمدی مسلمان بھی اعتکاف بیٹھتے ہیں ان دنوں اجتماعی دعا ئیں بھی بہت کریں ان مغربی قوموں کے لئے دعائیں کریں ان کی عادتیں تو دعاؤں ہی سے بدل سکتی ہیں۔یہ لوگ سمجھ ہی نہیں سکتے۔ہم ان کو