خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 13
خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۳ خطبہ جمعہ ۲۱؍جنوری ۱۹۷۷ء دعا ان افضال کو جذب کرنے کا بڑا ذریعہ ہے خطبه جمعه فرموده ۲۱ جنوری ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔وہ لوگ تو جو اللہ تعالیٰ پر ایمان ہی نہیں رکھتے اور دہر یہ ہیں۔دعا کو نہ سمجھتے ہیں نہ اس کے قائل ہیں کیونکہ دعا تو ایک کامل ہستی سے جو قادر مطلق ہو اور تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہو اور کوئی چیز اس کے آگے انہونی نہ ہو کی جاتی ہے لیکن جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ دنیا اندھی، اندھیروں میں پلیسیئے کھا رہی ہے ، کروٹیں بدل رہی ہے ان کو دعا کا تصور ہی نہیں آسکتا۔مگر وہ لوگ جو خدا تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں وہ بھی آگے مختلف گروہوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ایک گروہ وہ ہے (جس کی اکثریت یہودیوں میں پائی جاتی ہے ) جو کہتے ہیں کہ اللہ ہے تو سہی، اس نے دنیا کو پیدا کیا اور انسان کو بھی پیدا کیا لیکن انسان کے ساتھ اس کا ذاتی تعلق نہیں ہو سکتا۔وہ Impersonal God پر ایمان لاتے ہیں یعنی وہ انسان سے ذاتی تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس نے قانونِ قدرت بنایا ہے اور اس کے مطابق اس دنیا کو وہ چلا رہا ہے۔اگر اللہ ہو اور اس نے اس جہان کو پیدا کیا ہو ، وہ خالق عالمین تو ہو ہر دو جہان کو خلق کرنے والا تو ہولیکن ایک قانون کے مطابق اپنی حکومت کو جاری رکھے اور کسی ہستی سے اس کا ذاتی تعلق نہ ہو تو کسی ہستی