خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 223 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 223

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۲۳ خطبہ جمعہ سے را کتوبر۱۹۷۷ء مخلوق ہے لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے عاجز بندے سے شدید تعلق بھی قائم کر لیا۔وہ اپنے بندے کی جان کی جان بھی بن گیا اور اس کی ہستی کا سہارا بھی بن گیا۔اس کے باوجود وہ الگ کا الگ بھی رہا اور مخلوق کے ساتھ مخلوط نہیں ہوا اور اس کا ئنات میں سب کچھ پیدا کر کے پھر بھی وہ مخلوق کا عین نہیں بلکہ وہ اپنی ذات میں اکیلا اور حقیقی تقدس اور توحید کے مقام پر جلوہ افروز ہے۔غرض قرآن کریم نے ذات باری تعالیٰ کے متعلق ہمیں بڑی واضح تعلیم دی ہے۔اس کا ایک حصہ اس وقت میں نے مختصراً بیان کیا ہے لیکن جو کچھ میں نے بیان کیا ہے اس سے ہم آسانی کے ساتھ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ دنیا میں اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق شرح وبسط کے ساتھ تعلیم دیتا ہے، اسلام کے سوا دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں ہے جو خدا تعالیٰ کو تمام رذائل سے اور عیوب سے اور نقائص سے منزہ بتا تا ہو اور اس کو تمام محامد کا ملہ سے متصف بیان کرتا ہو۔یہ شرف صرف اسلام کو حاصل ہے کہ اس نے خدا تعالیٰ کو ہر عیب اور نقص سے پاک اور ہر خوبی کا جامع قرار دیا ہے اور اسے ذات وصفات میں منفر د ثابت کیا ہے جب کہ دوسرے مذا ہب نے خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے سمجھنے میں بہت ٹھوکریں کھائی ہیں۔برصغیر ہند و پاک میں ہندو بڑی کثرت سے رہتے ہیں انہوں نے خدا تعالیٰ کے تصور کے ساتھ اتنی زیادتی کی ہے کہ کوئی حد نہیں۔کئی دیوتا بنالئے اور دیوتا بناتے ہوئے شرک کے بڑے گند میں چلے گئے۔عیسائی ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں انہوں نے تثلیث کا مسئلہ بنالیا اور ایک عاجز انسان جو اپنی تمام کمزوریوں کے ساتھ اس دنیا میں پیدا ہوا تھا اسے انہوں نے خدا بنالیا۔پس تمام مذاہب کو اس بات میں ہمارا چیلنج ہے کہ اسلام سے باہر جتنے مذاہب ہیں وہ توحید حقیقی کی معرفت اور اس کے اظہار کے بارہ میں اسلام سے موازنہ کر دیکھیں انہیں ماننا پڑے گا کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس نے اللہ کی ذات کو تمام عیوب اور نقائص اور کمزوریوں اور کوتاہیوں سے پاک اور منزہ ثابت کر کے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور اسے تمام صفات حسنہ سے متصف قرار دیا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے متعلق واضح تعلیم دی گئی ہے۔یہی سچی تعلیم ہے ، یہی ہماری ضرورتوں کو پورا کرتی ہے اور یہی وہ تعلیم ہے جو ہمیں