خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 127 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 127

خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۲۷ خطبہ جمعہ ۱۵ / جولائی ۱۹۷۷ ء جب تک نور آسمانی انسانی عقل کے ساتھ شامل نہ ہو وہ صحیح راستوں پر نہیں چل سکتی خطبہ جمعہ فرموده ۱۵ جولائی ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مجھے جس دانت میں تکلیف تھی اس کا اوپر کا حصہ تو دندان ساز ڈاکٹر شفیق صاحب نے نکال دیا تھا لیکن اس کی جڑیں ابھی اندر ہیں اور اس کی وجہ سے ابھی اپنا ڈ نچر لگا نہیں سکتا۔گو زیادہ تکلیف تو نہیں لیکن تکلیف کا کچھ احساس ہوتا ہے۔گرمی بھی مجھے تکلیف دیتی ہے جب تک گرمی ہے یہ تکلیف ساتھ لگی ہوئی ہے۔میں اس وقت دوستوں کو مختصراً یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے انسان کو جو بہت سی عطا یا بخشی ہیں ان میں ایک عقل انسانی بھی ہے اور اس کی طرف قرآن کریم نے بار بار انسان کو توجہ دلائی ہے کہ عقل سے کام لو یا کہا ہے کہ یہ بڑی معقول باتیں ہیں جو تمہارے سامنے پیش کی جاتی ہیں تم عقل سے کام کیوں نہیں لیتے ؟ لیکن خالی عقل انسان کے لئے کافی نہیں۔جب تک عقل کے ساتھ الہام کی روشنی شامل نہ ہو اور خدا تعالیٰ سے ذاتی تعلق انسانی عقل کی ہدایت اور راہنمائی نہ کر رہا ہو اس وقت تک عقل بہت سی غلطیاں بھی کرتی ہے۔یہ بے خطا نہیں خطائیں کرتی ہے۔انسان کی عقل حیران ہوتی ہے کہ انسانی عقل کس طرح اپنے مقام سے گرتی ہے اور