خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 126
خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۲۶ خطبہ جمعہ یکم جولائی ۱۹۷۷ء کبھی دور نہیں کر سکی ان کی شامت اعمال کی وجہ سے، ان کی بدقسمتی کی وجہ سے ، ان کی ذہنی بیماری کی وجہ سے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اپنے زور سے صراط مستقیم پر بھی نہیں چل سکتے اور کبھی سے بھی محفوظ نہیں رہ سکتے بلکہ اس کے لئے بھی دعا کی ضرورت ہے۔اس واسطے نفاق سے اور دل کی کجی سے محفوظ رہنے کے لئے یہ دعا کیا کرو کہ رَبَّنَا لَا تُزِعُ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہم سب کو ، ساری جماعت کو جو قرآن کریم پر ایمان لاتے ہیں اس ایمان کے بعد سج دل نہ بنادے اور قرب کی راہیں دکھانے کے بعد اپنے سے پرے نہ دھتکار دے اور جس رحمت اور پیار کے لئے اس نے اسلام کے اندر اس جماعت کو پیدا کیا ہے وہ پیار ہم سب کو حاصل ہو۔آمین۔روز نامه الفضل ربوہ ۱۷ اگست ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۴)