خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 546 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 546

خطبات ناصر جلد ششم ۵۴۶ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء کے کاغذات جو حکومت سے لینے تھے، اُن میں بعض وجوہات کی بناء پر تاخیر ہوتی چلی گئی اور جون کے شروع میں جو سفر اختیار کرنے کا ارادہ تھا اس کی بجائے یہاں سے ۱۹ جولائی کو روانہ ہوئے۔امریکہ پہنچنے پر چند ایک شہروں ہی میں جاسکا۔واشنگٹن جو مرکز ہے جماعت کا بھی۔پھر وہاں سے ڈیٹن گئے یہاں امریکن احمدیوں کی کافی بڑی جماعت ہے شہر میں بھی اور اس کے گردونواح میں بھی۔پھر وہاں سے نیو یارک اور نیو یارک سے میڈیسن سٹی گئے جہاں ایک یو نیورسٹی میں جس میں چھٹیاں تھیں سالانہ کنونشن ہوئی۔وہاں سے پھر ٹورنٹو کینیڈ اروانہ ہوئے۔یہ بھی ہزاروں میلوں میں پھیلا ہوا ملک ہے لیکن ایک جگہ جہاں ہمارے نیشنل امیر رہتے ہیں وہاں ہی میں جاسکا اور چند دن سے زیادہ ٹھہر نہیں سکا بڑی دور دُور سے دوست وہاں آئے ہوئے تھے۔امریکہ کے دورے میں ایک چیز جو نمایاں ہو کر سامنے آئی وہ یہ تھی کہ بعض چیزیں ہماری عادت بن گئی ہیں اُن کی طرف ہماری توجہ نہیں ہوتی لیکن امریکہ میں جہاں ہماری نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں اُن کے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے ایڈ منسٹریشن یعنی انتظامیہ پر بھی اثر پڑا ہے اور عوام بھی انہیں بڑی عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں خصوصاً قانون کی پابندی کا بڑا اثر ہے۔ڈیٹن جہاں ہماری بہت بڑی جماعت ہے وہاں کے دوستوں نے مجھے بتایا کہ افسران برسر عام بات کرتے ہیں کہ احمدیت نے عجیب انقلاب پیدا کیا ہے امریکن احمد یوں میں کہ سارے سال ایک شکایت بھی ان کے خلاف پیدا نہیں ہوتی جب کہ سینکڑوں ہزاروں شکایتیں اس شہر میں پیدا ہو جاتی ہیں دوسرے شہریوں کے خلاف اور اس کا اتنا اثر ہے شہر کی انتظامیہ پر اور عوام پر کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔بنیادی اسلامی تعلیم جو ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سیکھی ایک بنیادی حصہ (ویسے اور سینکڑوں چیزیں ہیں جو اسلام میں ہیں اور ہمیں سکھائی گئی ہیں لیکن ایک ) یہ بھی ہے کہ قانون شکنی نہیں کرنی۔قانون کا پابند رہنا ہے اور اب ساری دنیا میں جماعت اس کا نظارہ پیش کر رہی ہے اگر چہ میں اس وقت ڈیٹن کا ذکر کر رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف ڈیٹن میں نہیں ساری دنیا سے نقوش اُبھر رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ امن پسند جماعت ہے جیسا کہ اسلام کے لفظی معنی