خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page v of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page v

III بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ پیش لفظ سید نا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ خطبات جمعہ کی چھٹی جلد پیش خدمت ہے۔یہ جلد ۱۹۷۵ ءاور ۱۹۷۶ء کے فرمودہ ۶۷ خطبات جمعہ پر مشتمل ہے۔جن میں ۱۹۷۵ ء کے ۷ اور ۱۹۷۶ ء کے ۶ غیر مطبوعہ خطبات بھی شامل ہیں۔جن مقدس وجودوں کو خدائے قادر مقام خلافت پر فائز کرنے کے لئے منتخب فرماتا ہے انہیں اپنی غیر معمولی تائید و نصرت سے نوازتا ہے۔ان کی زبانِ مبارک سے حقائق و معارف اور دقائق و لطائف کے دریا بہا دیتا ہے۔وو اس جلد میں مندرجہ ذیل خطبات جماعتی نقطہ نگاہ سے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔۱ ۳/ جنوری ۱۹۷۵ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے صد سالہ جو بلی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔پچھلا سال صد سالہ جو بلی تحریک کا پہلا سال تھا جماعت احمدیہ نے پہلی بار اشاعت اسلام کے بین الاقوامی منصوبوں کی ابتدا کی تھی۔بعض ملکوں کو اکٹھا کر کے اُن میں تبلیغ اسلام اور اشاعتِ قرآن کریم کے منصوبے بنائے گئے اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں نے انہیں کامیاب بھی کیا۔گویا اشاعت اسلام کے عالمگیر اور بین الاقوامی منصوبے کی ابتدا گزشتہ سال یعنی ۱۹۷۳ ء کے جلسہ سالانہ پر ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک عالمگیر بین الاقوامی مخالفت کی بھی ابتدا ہوئی اور ہونی بھی چاہیے تھی کیونکہ حاسدوں کا حسد ہمیں اللہ تعالیٰ کی