خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 424
خطبات ناصر جلد ششم ۴۲۴ خطبه جمعه ۱/۲۳ پریل ۱۹۷۶ء بچنے کی ہدایت کی ہے قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے اس نے سارے رخنے بند کئے ہیں اور ہمارے سامنے اس نے ایک بڑی حسین تعلیم پیش کی ہے۔پس خدا تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ انشاء اللہ تعالیٰ جماعت احمد یہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی اور خدا تعالیٰ کے یہ وعدے پورے ہوں گے کہ اس زمانہ میں اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا۔مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ اتنا بڑا کام ہے کہ یہ ایک نسل یا دو نسلوں یا پانچ دس نسلوں کا کام نہیں ہے بلکہ بڑے لمبے زمانے پر پھیلی ہوئی صحیح اور مقبول جد و جہد اسلام کو غالب کرے گی چنانچہ آپ نے فرمایا ہے کہ تین سو سال کے اندراندر یہ پیشگوئیاں پوری ہو جائیں گی لیکن بعض قرائن سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اسلام کی کامیابی کی یہ مہم یہ جہاد، یہ روحانی جدوجہد اپنے کلائمیکس (Climax) کو اپنے عروج کو اپنی ہستی کی دوسری صدی میں پہنچے گی اور اپنے کام کا اکثر حصہ پورا کرے گی اور پھر اس کے بعد جیسا کہ فوجی کہتے ہیں Mopping Up Operation کا وقت ہو گا یعنی کہیں کہیں کچھ پاکٹ ایسی رہ جائیں گی جو اسلام کی طرف توجہ نہیں کر رہی ہوں گی پھر ان کی طرف توجہ کرنی پڑے گی اور تیسری صدی میں نہیں کہہ سکتے دوسو ہیں سال کے بعد یا دو سو چالیس سال کے بعد لیکن بہر حال تیسری صدی میں ایک وقت ایسا آنے والا ہے کہ جب اسلام سے باہر رہنے والوں کی حیثیت چوہڑے چماروں کی حیثیت سے زیادہ نہیں ہوگی، چوہڑے چمار تحقیر کے الفاظ نہیں ہیں بلکہ یہ ان کی محرومی ہے کہ وہ ایسے لوگ ہوں گے جن کی قسمت میں نہیں ہو گا کہ وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر لیں جب کہ ساری دنیا خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر رہی ہوگی جب انسانوں کی بہت بھاری اکثریت کے دل محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت سے پر ہو چکے ہوں گے اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتیں اسی دنیا میں ان کو نظر آنے لگ جائیں گے۔یہ تھوڑے سے لوگ اس وقت ایسے بھی رہ جائیں گے جو اس عظیم پیار سے محروم ہوں گے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ کام ہماری طاقت سے نہیں ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ کے قادرانہ تصرفات کے نتیجہ میں یہ ساری باتیں ہونے والی ہیں۔قرآن کریم نے مختلف پیرایوں میں اس