خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 173
خطبات ناصر جلد ششم ۱۷۳ خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۷۵ء مسجد کا دروازہ ہر موحد کے لئے کھلا ہے خطبه جمعه فرموده ۳۱ اکتوبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں کہ گذشتہ سال نومبر کے آخر سے وقفہ وقفہ کے بعد لمبی بیماریوں کے حملے ہوتے رہے۔پہلے ۲۶ نومبر کو انفلوائنزا کا شدید حملہ ہوا اور ۲۶ نومبر سے اس وجہ سے کہ انفلوانزا کے ساتھ بخار بھی بہت تیز تھا ۲۳ دسمبر تک میں بستر میں رہا۔پھر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور ۲۳ دسمبر کو میں بیماری سے اُٹھا اور خدا کی دی ہوئی توفیق سے جلسہ سالانہ کی ذمہ داریاں ادا کیں۔جلسہ سالانہ کے بعد دوبارہ فلو کا حملہ ہوا اور بہت تیز بخار آنے لگا اور یہ بھی بہت لمبا عرصہ چلا پھر کچھ عرصہ آرام رہنے کے بعد گردے اور مثانہ وغیرہ میں کسی جگہ انفیکشن کی وجہ سے تکلیف ہوئی اور اس کے دو دفعہ حملے ہوئے۔دوسری بار تو ایک وقت میں انفیکشن کا اتنا شدید حملہ تھا کہ بخار تھوڑے سے وقت میں ۱۰۵/ ۱۰۶ تک چلا گیا اور رعشہ (انگریزی میں اسے Wriggle ہیں ) اتنا شدید تھا کہ عزیزوں نے بتایا کہ گویا کمرے کی دیواریں ہل رہی تھیں جس کی وجہ سے پھر ہمارے ڈاکٹروں کو تشویش پیدا ہوئی۔لاہور سے بھی احمدی ڈاکٹر آتے رہے۔دوسرے دوست ڈاکٹر بھی آتے رہے۔راولپنڈی سے کرنل محمود بھی کئی بار آئے۔اگر چہ بخار کچھ عرصہ کے بعد ٹوٹ گیا