خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 172 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 172

خطبات ناصر جلد ششم ۱۷۲ خطبہ جمعہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۵ء اور لوگ وہ ٹورنامنٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔ان کی صرف سات آدمیوں سے ملاقات ہوسکی ساتوں نے بیعت فارم پر کر دیئے اور مزید بیعت فارم بھی لے لئے تا کہ ان کے دوسرے ساتھی بھی فارم پُر کر کے جماعت میں شمولیت اختیار کر سکیں۔آخر میں حضور نے فرمایا الغرض یہ دنیا تو عارضی ہے۔اصل اور پائیدار زندگی وہ ہے جو مرنے کے بعد شروع ہو گی ہمیں چاہیے کہ اس دنیا میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اس دنیا کے ساتھ ساتھ اخروی جہان کے انعاموں کے وارث بنیں۔دوست یہ دعا بھی کریں کہ مجھے فلو سے آرام آجائے اور انسان کو اس کی دوا بھی مل جائے جو ابھی تک دریافت نہیں ہوسکی۔اس کے بعد حضور نے جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھا ئیں۔اس طرح لندن کے مقامی احباب ہی نہیں بلکہ انگلستان کے دور و نزدیک مقامات سے آئے ہوئے احباب حضور کے روح پرور ارشادات سے مستفیض ہوئے اور حضور کی اقتداء میں نمازیں ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔روزنامه الفضل ربوه ۵ رنومبر ۱۹۷۵ ء صفحه ۵،۲)