خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 599 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 599

خطبات ناصر جلد ششم ۵۹۹ خطبہ جمعہ ۵ رنومبر ۱۹۷۶ء ނ بعض دوست اجتماعی طور پر گروپ کی صورت میں سفر کرنے والے ہیں کیونکہ اس طرح ان کو کچھ سہولتیں مل جاتی ہیں۔اس کے لئے ہوائی کمپنیوں کے ذریعہ بہت سارے انتظامات کرنے پڑتے ہیں مثلاً ابھی جلسہ سالانہ کی تاریخیں بدلے جانے کی وہاں اطلاع نہیں تھی تو وہاں سے خط آئے بعض لوگوں نے مشورے لئے کہ آپ مشورہ دیں کہ اس صورت میں ہم آجائیں کیونکہ ابھی۔ان کو سیٹیں بک کروانی پڑیں گی ورنہ ۲۶ دسمبر تک پہنچنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔حالانکہ ابھی تو ان کو ۱۰ دسمبر کی اطلاع نہیں ملی تھی۔بعض کو سہولت بھی ہو جائے گی اور بعض کے رستے میں روکیں بھی پیدا ہوں گی مثلاً ہمارا طالب علم ہے ہو سکتا ہے کہ ان دنوں بعض امتحانات ہو رہے ہوں سارے طلباء کے امتحانات تو نہیں ہو رہے ہوں گے یہ تو مجھے پتہ ہے لیکن بعض کے امتحانات ہو رہے ہوں گے، ان کے لئے جلسہ سالانہ پر شامل ہونا مشکل ہوگا۔مثلاً لا ہور کا ایک خاندان جس کا کوئی بچہ امتحان دینے والا ہے تو گھر کا کوئی بڑا ان بچوں کی سہولت کی خاطر کہ وقت پر ان کو کھانا ملے۔ان کو آرام پہنچے تا کہ توجہ اور دلجمعی کے ساتھ تیاری کر سکیں اور امتحان میں شامل ہوں وہاں اس کو ٹھہر نا پڑے گا۔ایسی ہزار مشکلیں ذہن میں آتی ہیں لیکن میں اس وقت جماعت سے کہنا یہ چاہتا ہوں کہ ایک یا دس یا سو نہیں اگر ایک ہزار مشکلیں بھی تمہاری راہ میں حائل ہوں تو ساری مشکلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اور ساری روکوں کو پھلانگتے ہوئے اور دوڑتے ہوئے اپنے جلسہ سالانہ کی طرف آؤ کیونکہ اس جلسہ کے ساتھ بہت سی برکات وابستہ ہیں اس جلسہ کے ساتھ بہت سی ایسی برکات وابستہ ہیں جن کا تعلق آپ کی ذات سے ہے، ایسی برکات وابستہ ہیں جن کا تعلق آپ کے خاندانوں سے ہے، ایسی برکات وابستہ ہیں جن کا تعلق آپ کے علاقوں سے ہے اور ایسی برکات وابستہ ہیں جن کا تعلق آپ کے ملک سے ہے۔پس دنیا میں جہاں جہاں بھی احمدی ہیں اور جن جن تک میری یہ آواز انشاء اللہ پہنچے گی ان کو میں یہ کہتا ہوں کہ جو تکلیفیں ہیں اور جو مجبوریاں ہیں ان کو نظر انداز کرو اور جو مسائل ہیں ان کو حل کرو اور جو روکیں ہیں ان کو پھلانگو اور دوڑتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول کی باتیں سننے کے لئے اور مہدی علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پہلے سے زیادہ تعداد میں ربوہ پہنچو اور انشاء اللہ زیادہ پہنچو گے جیسا کہ بعض خوابوں