خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 573
خطبات ناصر جلد ششم ۵۷۳ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء سکھاتا ہے دورے میں جو نئی ہوتی ہے ورنہ تو پھر وہ کہیں گے کہ یہ باتیں ہمارے پاس آپ پہلے بھی کر چکے ہیں۔اس دفعہ میں اُن کو یہ پینج کرتا رہا ہوں صحافیوں کو پر یس کا نفرنس میں کہ دیکھو میں اسلام کی تعلیم کا ایک حصہ تمہارے سامنے رکھوں گا اور یہ تعلیم بیان کرنے سے پہلے تمہیں کہتا ہوں کہ تم جرات نہیں کر سکو گے کہ تم یہ کہو کہ یہ نا قابل قبول ہے اور غلط ہے اور اسے نہیں مانتے۔پہلے میں یہ چیلنج دے دیتا تھا اور پھر اُن کو تعلیم بتاتا تھا چنانچہ ایک صحافی کو بھی جرات نہیں ہوئی کہ وہ یہ کہے کہ نہیں یہ تو ٹھیک تعلیم نہیں ہے۔بعض شریف دماغ ہوتے ہیں اور ایسے لوگ ان پریس کانفرنسوں میں بھی تھے جنہوں نے کھل کر باتیں کیں۔پہلے کے ایک سفر کے بارہ میں آپ کو بتا چکا ہوں کہ ایک صحافی نے کہا جب اتنی اعلی تعلیم ہے اسلام کی تو پھر آپ یہ بتائیں کہ ہمارے عوام تک پہنچانے کا آپ نے کیا انتظام کیا ہے لیکن آج تک کسی نے مجھے یہ نہیں کہا کہ جو بات آپ کر رہے ہیں ہم اس کو غلط سمجھتے ہیں۔اس دفعہ میں نے پہلے یہ چیلنج دیا کہ دیکھو میں تمہیں پہلے بتا تا ہوں کہ تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تم اس کو غلط سمجھتے ہو جو میں بتا رہا ہوں۔تمہیں صحیح سمجھنا پڑے گا کیونکہ یہ ایسی عظیم تعلیم ہے جس کا انکار مشکل ہے لیکن مسئلہ پھر وہی رہ جاتا ہے کہ اُن کے عوام تک پہنچانے کا انتظام ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں اسے ادا کرنا چاہیے اور یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔اس کام میں بڑی وسعت ہے اس کام کے پھیلانے میں دُنیوی سامانوں کی ضرورت ہے مثلاً لٹریچر پوسٹ کرنے میں پوسٹیج کا بڑا خرچ ہوتا ہے طباعت کا بڑا خرچ ہوتا ہے بے تحاشا نئی کتا بیں چھاپنی ہیں بچوں کے جو کمیونٹی سنٹر ہیں اُن میں بچوں کی عمر کے لحاظ سے کتابیں چھاپنی ہیں اور میں اب اعلان بھی کر دیتا ہوں کہ ہمیں کم از کم ایک ہزار کتاب کی ضرورت ہے جو پڑھنے والی بلکہ سمجھنے والی عمر یعنی جب کہ ابھی بچہ پڑھتا بھی نہیں ماں باپ اس کو سناتے ہیں اس عمر سے لے کر خدام الاحمدیہ کی عمر تک کے بچوں کے لئے ہوں۔ایسی غرض کے لئے کم از کم ایک ہزار کتاب کی ضرورت ہے جو تاریخی واقعات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہوں۔چھوٹے چھوٹے پانچ پانچ دس دس صفحات کے واقعات ہوں کہانیاں نہیں بلکہ واقعات ہوں مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے متعلق یا دنیا نے آپ کے حسن و احسان کے جو جلوے دیکھے اس کے متعلق ایک ہزار کتاب