خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 572
خطبات ناصر جلد ششم ۵۷۲ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء امریکہ کا ہے یورپ میں جو وہاں کے باشندے ہیں بڑے مخلص ہیں۔پہلے کئی دفعہ اُن کے اخلاص کے نمونے میں بتا چکا ہوں اب وہ کتابیں مانگ رہے ہیں۔ایک نو مسلم احمدی نے ڈنیش زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کر دیا جو بڑا مقبول ہوا۔اب سویڈش زبان میں ایک نو مسلم احمدی نے ترجمہ کر دیا ہے وہ ہم اس لئے شائع نہیں کر رہے کہ ہمیں اس کی زبان کے متعلق ابھی پوری تسلی نہیں کیونکہ علمی لحاظ سے وہ ایسا نہیں کہ ہم اس پر اعتبار کر لیں۔ابھی اُس کی چھان بین ہورہی ہے ابھی اس کی اصلاح وغیرہ ہوگی۔غرض قرآن کریم کا ترجمہ اُن کے پاس پہنچتا ہے وہ قرآن کریم کو دیکھتے ہیں اور بڑے حیران ہوتے ہیں یہ ایک بڑی عظیم کتاب ہے اس کے اندر بعض ایسی خاصیتیں ہیں کہ جو اس کے حسن کو دوبالا کر دیتی ہیں۔ایک خاصیت یہ ہے کہ ہر کس و ناکس اس کو سمجھ ہی نہیں سکتا اس کا جو کتاب مبین والا حصہ ہے اس کے سمجھنے کے لئے بھی تقویٰ کی ضرورت ہے چاہے تھوڑا تقویٰ ہو بہر حال تقویٰ کی ضرورت ہے۔اور جو کتاب مکنون والا حصہ ہے اس کے متعلق تو خود قرآن کریم نے اعلان کیا۔لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - تَنْزِيلُ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ (الواقعة : ۸۱،۸۰) یہ ایک الگ بڑا لطیف اور حسین مضمون ہے۔بعض دفعہ میں اسے بیان بھی کر چکا ہوں مثلاً عیسائی دنیا ہے انہوں نے قرآن کریم کے ترجمے بھی کئے بعض نے تفسیریں بھی لکھیں لیکن وہ قرآن کریم کی روح تک نہیں پہنچ سکے۔وہ اپنی جہالت کی وجہ سے ایسی فحش غلطیاں کر جاتے ہیں کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے بعض تو تعصب کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں اور بعض جہالت کی وجہ سے۔تاہم حیرانی آتی کہ کہنے کو تو یہ لوگ علامہ دہر ہیں لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں میں وہ عجیب وغریب ٹھوکریں کھاتے ہیں اُن کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ قرآن کریم نے یہ کیا کہہ دیا ہے۔اُس کے لئے ایک فضا پیدا ہوئی تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جو کئی صدیوں تک قائم رہی۔اس کے بعد بعض چراغ تھے وہ جلے اور اُن کے ماحول میں روشنی رہی اب یہ ہمارے ایمان کے مطابق ( میں تو اپنی بات کروں گا دنیا جو مرضی سمجھتی رہے ہمارے ایمان کے مطابق ) مہدی علیہ السلام کے ذریعہ کہ جن کی بعثت ہو چکی ہے وہی فضا پھر دنیا میں پیدا کی جارہی ہے اسلام سے محبت پیدا ہو رہی ہے اسلام کی تعلیم کی عظمت ظاہر ہو رہی ہے۔اس دفعہ پہلی بار یہ دیکھنے میں آیا کہ کوئی نہ کوئی چیز خدا تعالیٰ