خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 549 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 549

خطبات ناصر جلد ششم ۵۴۹ خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء ان سیاہ فام لوگوں کے لئے نور کے سائے پیدا کئے احمدیت کے نتیجہ میں اور انہوں نے اس نور کو دیکھا اور سمجھا اور اپنا لیا اور اُن کے دل اور سینے اللہ تعالیٰ کے پیار سے بھر گئے اور اسلام کے نور سے منور ہو گئے۔ان کو اتنا پیار ہے اسلامی تعلیم سے جب میں ڈیٹن کے ہوائی اڈہ پر اتر اتو وہاں ہوائی اڈہ پر استقبال کے لئے تین سو سے زائد مردوزن موجود تھے اور ایک سو سے زائد امریکن مستورات تھیں اور وہ ساری کی ساری پاکستانی طرز کے برقعے پہنے ہوئے تھیں۔نقا میں اوڑھی ہوئیں تھیں ان میں ایک (ویسے تو دوسری جگہ کے رہنے والے ہیں ) یہودی خاندان بھی آیا ہوا تھا جو جماعت احمدیہ کی تبلیغ سے مسلمان ہوا ہے اُن کی عورتوں نے بھی اسلامی پردہ کیا ہوا تھا۔قرآن کریم نے برقعہ کی شکل کو پیش نہیں کیا۔قرآن کریم نے تو ایک حکم دیا ہے جس کی پابندی ہم مختلف قسم کے برقعوں سے کر سکتے ہیں بعض دفعہ لوگ اس طرف چلے جاتے ہیں کہ جو پاکستان میں برقعہ پہنا جاتا ہے صرف یہی پردہ ہے اس کے علاوہ کوئی پردہ نہیں ہے۔پردہ برقعہ پہنے کا نام نہیں ، پردہ زینت ڈھانپنے کا نام ہے اس کا حکم قرآن کریم میں موجود ہے۔اس پر عمل ہونا چاہیے۔ہمارے ہاں چونکہ برقعہ پہنے کا دستور ہے اور چونکہ احمدیت کے ذریعہ اُنہوں نے اسلامی تعلیم سیکھی ہے اور کئی جلسوں پر اُن کے نمائندے یہاں آئے ہیں یہاں سے جانے کے بعد اُنہوں نے کہا جس قسم کا پردہ ربوہ کی ہماری احمدی بزرگ عورتیں کرتی ہیں اس قسم کا ہم بھی کریں گی چنانچہ یہاں سے برقعے سلوا کر لے گئیں اور اب خود بھی سی لیتی ہیں۔وہ ساری بڑی محنتی قوم ہے اور اسلام کا اتنا جذ بہ ہے اُن میں کہ ایک دفعہ چند مستورات مجھ سے مل رہی تھیں اور بڑے جذباتی انداز میں اُنہوں نے اپنے مردوں کے خلاف شکایت کی کہ جس طرح ہم چاہتی ہیں اس طرح ہمارے مرد جماعت احمدیہ کی تبلیغ نہیں کر رہے اور نہ کام کر رہے ہیں اس لئے آپ تبلیغ کا کام ہمارے سپر د کر دیں پھر دیکھیں ہم کس طرح کام کرتی ہیں۔خیر یہ تو ایک قابل احترام جذبہ تھا اور اُن کے اس جذبہ کی میرے دل میں بہت عزبات پیدا ہوئی لیکن اصل بات یہ ہے کہ اُس دنیا میں جس کا ہرلمحہ گند میں گزر رہا ہے اس میں سے نیکی اور تقویٰ کے ان جزیروں کا اُبھر آنا بڑی بات ہے۔یہ ہیں تو چھوٹے چھوٹے جزیرے لیکن ان کا اُبھر آنا خدا تعالیٰ کی عظیم قدرت کا نشان ہے اور ہمیں یہ بتاتا