خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 532 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 532

خطبات ناصر جلد ششم ۵۳۲ خطبہ جمعہ ۶ راگست ۱۹۷۶ء تسلسل ہے اور دونوں زندگیاں باہم ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں۔اس سے صاف عیاں ہے کہ قرآنی احکام پر عمل پیرا ہونے سے انسان کی دنیا اور آخرت دونوں سنورتی ہیں اور اس طرح وہ حقیقی فوزوفلاح کا وارث قرار پاتا ہے۔وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتے اور اُس کے احکام پر نہیں چلتے وہ بد قسمت ہیں۔وہ نہیں جانتے کہ ان کے لئے اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی خسارہ ہی خسارہ ہے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم پر ایمان لانے کی توفیق دی اور ایسی راہوں کی طرف ہماری رہنمائی فرمائی جو ہر لحاظ سے انسان کو کامیابی سے ہمکنار ہونے کی ضمانت دیتی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس فضل اور اس احسان کی قدر کریں اور اُس کے احکام پر چل کر جو اُس نے قرآن مجید میں ہمیں دیئے ہیں جسمانی ، اخلاقی اور روحانی ترقیات کی منزلیں طے کرتے چلے جائیں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ( آمین ) (روز نامه الفضل ربوه ۴ را کتوبر ۱۹۷۶ ء صفحه ۶،۵)